ETV Bharat / state

دہلی کے سابق وزیر ڈاکٹر اے کے والیا کی کورونا سے موت - etv bharat urdu

کانگریس کے قد آور رہنما اور دہلی کے سابق وزیر ڈاکٹر اے کے والیا کا کورونا سے انتقال ہوگیا۔ ڈاکٹر والیا حال ہی میں کورونا سے متاثر پائے گئے تھے۔

former Delhi minister Dr AK Walia passes away due to COVID19 at Apollo Hospital in Delhi
دہلی کے سابق وزیر ڈاکٹر اے کے والیا کی کورونا سے موت
author img

By

Published : Apr 22, 2021, 10:18 AM IST

کانگریس کے سینئر رہنما اور دہلی کے سابق وزیر ڈاکٹر اے کے والیا کا کورونا سے انتقال ہوگیا۔ ڈاکٹر والیا حال ہی میں کورونا سے متاثر پائے گئے تھے۔ اس کے بعد انہیں دہلی کے اپولو ہسپتال میں بھرتی کرایا گیا تھا۔

ڈاکٹر اشوک کمار والیا 72 سال کے تھے۔ وہ اکتوبر 2008 سے نومبر 2013 تک دہلی سرکار میں وزیر برائے شہری ترقی رہے تھے۔ ڈاکٹر والیا دہلی اسمبلی کے لیے چار مرتبہ منتخب ہوئے۔

ان کی پیدائش 8 دسمبر 1948 کو دہلی میں ہوئی تھی۔ وہ پیشے سے ڈاکٹر تھے، بعد میں انہوں نے سیاست میں قدم رکھا۔

کانگریس کے قد آور رہنما ڈاکٹر والیا کی موت سے کانگریسی رہنمائوں میں غم کی لہر ہے۔ دہلی کانگریس کے ریاستی صدر چودھری انل کمار نے ان کے انتقال پر غم کا اظہار کیا ہے۔

والیا نے سیاست کی شروعات کانگریس پارٹی کی۔ انہوں نے تین بار گیتا کالونی اور ایک بار لکشمی نگر سیٹ سے جیت درج کی تھی۔

ایم سی ڈی 2017 سے ٹھیک پہلے والیا نے ٹکٹ نہ ملنے کے بعد کانگریس پارٹی چھوڑ دی۔ حالانکہ انتخاب کے بعد والیا کانگریس میں پھر شامل ہوگئے تھے۔ گذشتہ سال ہوئے دہلی اسمبلی انتخاب میں ڈاکٹر اشوک کمار والیا نے کانگریس کے ٹکٹ پر کرشنا نگر اسمبلی سیٹ سے الیکشن لڑا تھا۔ اس میں انہیں ہار کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.