شیلا دیکشت کی آخری رسومات اتوار کے روز دوپہر 02.30 بجے دہلی کے نگم بودھ گھاٹ پر ادا کی جائےگی۔
اس سے قبل صبح 11.30 بجے ان کی جسد خاکی کو ان کی بہن کے گھر سے کانگریس دفتر لے جایا جائے گا، جو 12.15 بجے تک پہنچے گا۔ یہاں کانگریس رہنما اور دیگر شخصیات شیلا دیکشت کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔
اس کے بعد ان کی جسد خاکی کو نگم بودھ گھاٹ لے جایا جائے گا، جہاں 02.30 بجے شیلا دیکشت کی آخری رسومات ادا کی جائے گی۔
غور طلب ہے کہ شیلا دیکشت کے انتقال کے بعد دہلی حکومت نے کی جانب سے دہلی میں دو دنوں کے لیے سرکاری سوگ کا اعلان کیا ہے۔