نئی دہلی: رسول اللہ ﷺ کی شان میں گُستاخی کرنے والے دہلی بی جے پی کے سابق میڈیا انچارج نوین جندل نے بتایا کہ انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔ نوین کمار جندال نے ٹویٹ کر کے بتایا کہ 'آج صبح تقریباً 6:43 پر مجھے تین ای میلز موصول ہوئے جن میں اُدے پور میں کنہیا لال کے قتل کی ویڈیو منسلک ہے، مجھے اور میرے خاندان کو بھی جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے۔ نوین کمار کو بھیجے گئے ای میل میں دھمکی دی گئی ہے کہ اب تمہاری باری ہے۔ جندل نے بتایا کہ انہوں نے پولیس کو اس معاملے کی اطلاع دے دی ہے۔
واضح رہے کہ نُپور شرما اور نوین کمار جندال نے سوشل میڈیا پر حضرت محمد ﷺ کی شان میں گُستاخانہ ریمارکس دیئے تھے۔ جس کے بعد ملک سمیت بیرون ملک بھی اس کے خلاف احتجاج ہوا تھا۔ بڑھتی ہوئی مخالفت کو دیکھتے ہوئے بی جے پی نے نوین کمار جندال کو پارٹی سے نکال دیا۔ Naveen Jindal Receives Death Threats