کیپٹن ستیش شرما سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کے قریبی مانے جاتے تھے۔ان کی موت سے کانگریس میں سوگ کی لہر ہے۔
ستیش شرما ایک طویل عرصے سے امیٹھی میں گاندھی خاندان کے نمائندے کے طور پر رہے۔
سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کی موت کے بعد سنہ 1991 میں وہ امیٹھی سے ہی لوک سبھا کے رکن پارلیمان منتخب ہوئے، پھر سنہ 1993 تا 1996 تک وہ پٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر رہے۔
ستیش شرما کی پیدائش 11 اکتوبر 1947 کو تلنگانہ کے سکندرآباد میں ہوئی تھی۔