نئی دہلی: دہلی کی ایک عدالت نے پیر کو سابق کوئلہ سکریٹری ایچ سی گپتا کو مہاراشٹر میں لوہارا کول بلاک کی الاٹمنٹ میں بے ضابطگیوں کے لیے تین سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ خصوصی جج ارون بھاردواج نے سزا کی مدت پر دلائل سننے کے بعد گپتا کو تین سال قید کی سزا سنائی۔ court sentenced former coal secretary hc gupta
عدالت نے سازش اور دھوکہ دہی کے معاملے میں قصوروار کمپنی گریس انڈسٹریز لمیٹڈ (جی آئی ایل) کے ڈائریکٹر مکیش گپتا کو چار سال قید اور دو لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ وزارت کوئلہ میں سابق جوائنٹ سکریٹری کے ایس کروفا کو دو سال قید اور 50 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Sub Inspector Recruitment Scam: سب انسپکٹر بھرتی بدعنوانی معاملے میں تینتس افراد کے خلاف مقدمہ درج
سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) نے اپنی چارج شیٹ میں کہا تھا کہ '2005 اور 2011 کے درمیان ملزمین نے ایک مجرمانہ سازش رچی اور وزارت کو جی آئی ایل کے حق میں 'لوہارا ایسٹ کول بلاک' الاٹ کرنے پر آمادہ کیا۔'
یو این آئی