جمعہ کی رات طبیعت بگڑنے کے بعد انہیں پرائیوٹ ہسپتال ووڈلینڈ میں داخل کرایا گیا تھا۔
ڈاکٹرز کے مطابق انہیں بلڈپریشر میں کمی اور سانس لینے میں تکلیف کی وجہ سے آئی سی یو میں داخل کرایا گیا تھا۔
ہسپتال انتظامیہ نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا کہ 'سابق وزیراعلیٰ کی طبیعت بہتر ہے۔ کل انہوں نے بھرپور نیند لی ہے۔ جسم میں آکسیجن کی حالت بھی بہتر ہے۔ انہیں مزید کئی دنوں تک اینٹی بائیوٹک دیا جائے گا۔
سابق رکن پارلیمان محمد سلیم نے کہا کہ 'بدھا دیب بھٹاچاریہ کی حالت مستحکم ہے اور ہسپتال کے تمام بل کو وزیراعلیٰ نے خود کو ادا کیا ہے۔ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی اور گورنر جگدیپ دھنکرن ہسپتال جا کر سابق وزیراعلیٰ کی عیادت کی تھی۔'
75 برس کے سابق بدھادیب بھٹاچاریہ ایک عرصے سے سینے اور دیگر بیماریوں میں مبتلا ہیں۔ ان کا علاج ان کی رہائش گاہ پالم ایوینیو میں چل رہا تھا۔ تاہم کل حالت زیادہ خراب ہونے کے بعد ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
بدھا دیب بھٹاچاریہ 2000 سے 2011 تک ریاست کے وزیراعلیٰ رہے ہیں۔گذشتہ برس سابق وزیراعلیٰ نے 3 فروری کو سی پی ایم کی ریلی میں شرکت کی تھی مگر اسٹیج پر نہیں گئے تھے بلکہ اپنی کار میں ہی تھے۔