ETV Bharat / state

سابق چیف الیکشن کمشنر ٹی این سیشان نہیں رہے

author img

By

Published : Nov 10, 2019, 11:46 PM IST

سابق چیف الیکشن کمشنر آف انڈیا ٹی این سیشان کا آج انتقال ہوگیا۔ وہ 86 برس کے تھے۔

سابق الیکشن کمیشن ٹی این سیشان نہیں رہے

وہ 6 سال تک چیف الیکشن کمشنر کے عہدہ پر فائز رہے اور انہوں نے اپنی میعاد کے دوران الیکشن کمیشن میں کئی جدید تبدیلیوں کو روبہ عمل لایا تھا۔

سابق آئی اے ایس آفیسر ٹی این سیشان نے دھاندلیوں کو روکنے کےلیے الیکشن کے عمل کئی تبدیلیاں کی تھیں۔

1990 میں سی ای سی کے عہدہ پر فائز ہونے سے قبل ٹی این سیشان بطور کیبینٹ سکریٹری آف انڈیا کے خدمات انجام دے رہے تھے جبکہ وہ اس عہدے پر 1996 تک فائز رہے۔

ٹی این سیشان 15 دسمبر 1932 کو کیرالا کے تھیرونیلائی میں پیدا ہوئے تھے جبکہ انہوں نے مدراس کرسچین کالج سے گریجویٹ کی ڈگری حاصل کی تھی۔

ٹی ایس سیشان کے انتقال کے فوری بعد سابق چیف الیکشن کمشنر ڈاکٹر ایس وائی قریشی نے ایک ٹویٹ کرکے ان کے انتقال پر اپنے گہرے صدمہ کا اظہار کیا ہے۔

Intro:Body:Conclusion:

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.