ETV Bharat / state

'فوج مناسب جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے'

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ بھارت کبھی بھی جارحیت پسند نہیں رہا ہے لیکن بھارتی فوج اس پر بری نظر ڈالنے والوں کو مناسب جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

'فوج مناسب جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے'
author img

By

Published : Oct 22, 2019, 5:41 PM IST

قومی دارالحکومت نئی دہلی میں راجناتھ سنگھ نے نیول کمانڈر کانفرنس میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بحریہ نے 26/11 کو دہرایا جانے کو یقینی بنانے کے لیے چوکسی برقرار رکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کبھی بھی ' اشتعال انگیز' نہیں رہا ہے۔

راجناتھ سنگھ ے کہا کہ ' بھارت کی خصوصیت ہے کہ اس نے کسی ملک پر حملہ نہیں کیا ہے اور نہ ہی کسی دوسری ملک سے وابستہ ایک انچ زمین بھی فتح کیا ہے۔ لیکن مسلح افواج میں صلاحیت اور طاقت ہے کہ جو بھی بھارت کی طرف بری نظر ڈالتا ہے اسے مناسب جواب دے سکے ۔'

ان کا بیان پاکستان کے وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کے بیان کے بعد آیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ان کا ملک جموں و کشمیر کے سرحدی علاقے میں پاکستانی فوجی چوکیوں کو نشانہ بنانے کے لیے ایٹمی حملے کے ساتھ بھارت کے خلاف جوابی کارروائی کرے گا۔

بھارتی فوج کے عہدیداروں کے مطابق ، لائن آف کنٹرول پر ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب پاکستان کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کی گئی۔ حکام نے بتایا کہ اتوار کے روز، بھارتی فوج نے بھاری توپ خانے سے حملہ کرکے کم از کم چار دہشت گردی کے کیمپوں اور لائن آف کنٹرول کے ساتھ ٹنگڈھار سیکٹر کے متعدد پاکستانی فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

واضح رہے کہ جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ کے بالاکوٹ میں پاکستان کی فائرنگ میں دو مقامی خواتین زخمی ہوگئی۔

پاکستان کی جانب سے جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔جموں و کشمیر کے سرحدی علاقوں میں سیز فائر کی خلاف ورزی کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

Intro:Body:

Forces capable of giving befitting reply to those who cast evil eye on us: Rajnath

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.