راہل گاندھی نے پیر کو جاری کی گئی ایک ویڈیو میں کہا ’’بھارت کی طاقت مضبوط معیشت، نوجوانوں کو روزگار اور معاشرتی ہم آہنگی ہے، اگر نریندر مودی اپنے چند سرمایہ دار دوستوں کی مدد کرکے ملک کو کھوکھلا کرنے کے بجائے کسانوں، مزدوروں اور محنت کشوں کا تحفظ کیا جاتا تو چین کی ہماری سرزمین پر نگاہ ڈالنے کی ہمت نہیں ہوتی‘‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’’چین جانتا ہے کہ بھارت میں اس کی طاقت کسان، مزدور اور محنت کش طبقہ ہے، جنھیں کمزور کیا جارہا ہے، اگر اسے یہ محسوس ہوتا ہے کہ بھارت کی اصل طاقت کسانوں، مزدوروں اور محنت کشوں کو کمزور نہیں کیا گیا تو پھر اس کی ہمت ہماری طرف آنکھ اٹھاکر دیکھنے کی نہیں ہوتی‘‘۔