کہرے کی وجہ سے 450 پروازیں جب کہ 30 سے زائد ٹرینیں متاثر ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق دارالحکومت کا علاقہ آج صاف ہے، حالانکہ شمالی بھارت کے کئی علاقوں میں کہرے کا اثر خدمات پر پڑ رہا ہے۔بتایا گیا ہے کہ اترپردیش، پنجاب اور ہریانہ کے کئی علاقوں میں آج کہرا ہے۔
شمالی ریلوے سے موصولہ اطلاع کے مطابق دہلی آنے والی 30 سے زائد ٹرینیں کہرے سے متاثر ہیں اس میں پروشتم ایکسپریس، کیفیت ایکسپریس، مہابودھی ایکسپریس، جی ٹی ایکسپریس اے سی ٹرینیں ایک سے 5 گھنٹے دیری سے چل رہی ہے، وہیں اب تک 450 پروازوں میں تاخیر کے علاوہ 21 کے روٹ میں تبدیلی کی گئی ہے، یہاں 40 پروازیں منسوخ کی گئیں ہیں۔
موسم کی بات کی جائے تو نئے سال پر دہلی میں اولے کا امکان ہے۔یکم جنوری تا 3 جنوری تک ہلکی بارش کا بارش امکان ہے۔