ETV Bharat / state

Modi on Services to Citizens شہریوں کو خدمات کی تیزی سے فراہمی پر توجہ دیں، مودی - سرکاری خدمات میں شامل ہونے والے نوجوان

مودی نے کہا کہ جب ملک 2047 میں آزادی کے 100 سال کا جشن منائے گا، تب آپ یقیناً حکومت میں بہت بڑے عہدے پر پہنچ چکے ہوں گے۔

مودی
مودی
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 28, 2023, 7:38 PM IST

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے آج سرکاری خدمات میں شامل ہونے والے نوجوان منتظمین سے اپیل کی کہ وہ شہری خدمات کی تیز تر فراہمی اور ٹکڑوں کے بجائے مستقل اور طویل مدتی حل فراہم کرانے لئے خود کو تیار کریں اور اس کے لئے ٹیکنالوجی کی بھی مدد لیں۔

یہاں سرکاری خدمات میں تعینات 51,000 سے زیادہ لوگوں کو تقرری کے خطوط کی تقسیم کے موقع پر ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہا، "حکومت اور حکمرانی میں تبدیلی لانے کے مشن میں آپ سبھی نوجوان میری سب سے بڑی طاقت ہیں۔ آپ سب اس نسل سے آئے ہیں جہاں سب کچھ صرف ایک کلک پر مل جاتا ہے۔ لوگ ہر سروس کی تیز تر فراہمی چاہتے ہیں۔ آپ اچھی طرح جانتے ہیں کہ آج کی نسل مسائل کا ٹکڑوں میں حل نہیں چاہتی، وہ مستقل حل چاہتی ہے۔ اس لیے ایک عوامی ملازم ہونے کے ناطے آپ کو ایسے فیصلے لینے ہوں گے، ایسی ذمہ داریاں نبھانی ہوں گی، ہر لمحہ اس طرح تیار رہیں، جو عوام کے لیے دیرپا فائدہ مند ہو۔

وزیر اعظم نے کہا، ’’آپ جس نسل سے تعلق رکھتے ہیں وہ کچھ حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ یہ نسل کسی کا احسان نہیں چاہتی، بس یہی چاہتی ہے کہ کوئی ان کے راستے میں رکاوٹ نہ بنے۔ اس لیے آپ کے لیے ایک عوامی ملازم کی حیثیت سے یہ سمجھنا بہت ضروری ہے کہ حکومت ہمیشہ عوام کی خدمت، عوام کی امنگوں کو پورا کرنے کے لیے موجود ہے۔ اگر آپ اس افہام و تفہیم کے ساتھ کام کریں گے تو اس سے امن و امان کو برقرار رکھنے میں بھی آپ کو بہت مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس بار روزگار میلہ ایسے ماحول میں منعقد کیا جا رہا ہے جب ملک فخر اور اعتماد سے بھرا ہوا ہے۔ ہمارا چندریان اور اس کا روور پرگیان، چاند سے مسلسل تاریخی تصاویر بھیج رہے ہیں۔ فخر کے اس لمحے اور ایسے وقت میں، آپ اپنی زندگی کے اہم ترین سفر کا آغاز کرنے والے ہیں۔ وہ تمام کامیاب امیدواروں اور ان کے اہل خانہ کو بہت سی نیک خواہشات پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہر نوجوان کا خواب ہوتا ہے کہ وہ فوج میں بھرتی ہو کر، سکیورٹی فورسز میں شامل ہو کر، پولیس سروس میں شامل ہو کر ملکی دفاع کا محافظ بنے۔ اس لیے آپ پر بہت بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ اسی لیے ہماری حکومت بھی آپ کی ضروریات کے لیے بہت سنجیدہ رہی ہے۔ پچھلے کچھ سالوں میں نیم فوجی دستوں کی بھرتی کے عمل میں کئی بڑی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ درخواست سے لے کر انتخاب تک کا عمل تیز کر دیا گیا ہے۔ نیم فوجی دستوں میں بھرتی کا امتحان اب 13 مقامی زبانوں میں بھی لیا جا رہا ہے۔ پہلے اس طرح کے امتحان میں ہندی یا انگریزی کا انتخاب کرنے کا ہی آپشن ہوتا تھا، اب مادری زبان کی اہمیت بڑھ گئی ہے۔ اس تبدیلی نے لاکھوں نوجوانوں کے لیے روزگار حاصل کرنے کے راستہ کھل گئے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم مودی نے روزگار میلے میں 51 ہزار اپائنٹمنٹ لیٹر تقسیم کیے

مودی نے کہا کہ جب ملک 2047 میں آزادی کے 100 سال کا جشن منائے گا، تب آپ یقیناً حکومت میں بہت بڑے عہدے پر پہنچ چکے ہوں گے۔ ملک کے یہ 25 سال اور یہ 25 سال آپ کی زندگی کے کتنا شاندار اتفاق ہے، اب آپ کو یہ موقع ہاتھ سے جانے نہیں دینا چاہیے۔ اپنی پوری طاقت، صلاحیت کو تیار کرسکتے ہیں کریئے، جتنا وقف ہوسکتے ہیں ہوئیے۔ جتنا زیادہ عام لوگوں کے لئے اپنی زندگی لگائیں گے آپ دیکھئے گا زندگی میں ایک حیرت انگیز اطمینان، ایک حیرت انگیز خوشی نظر آئے گی اور آپ کی ذاتی زندگی میں کامیابی آپ کو اطمینان بخشے گی۔

یواین آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.