ETV Bharat / state

Flood Situation In Delhi دہلی کے گیتا گھاٹ کا شیلٹر ہوم سیلاب کی زد میں - دہلی کی مختلف سڑکیں پانی

دارالحکومت دہلی میں گذشتہ دنوں ہوئی موسلا دھار بارش اور ہریانہ میں واقع ہتھنی کنڈ بیراج سے جمنا ندی میں پانی چھوڑے جانے کے بعد سے ہی جمنا ندی کی سطح میں ریکارڈ اضافہ ہونے پر دہلی کے اکثر علاقے سیلاب کی زد میں آ چکے ہیں۔ دہلی کے نشیبی علاقوں میں ابھی بھی پانی بھرا ہوا ہے

دہلی کے سیلاب سے پریشان لوگوں کی مدد کرنے پہنچے کاشف قریشی

author img

By

Published : Jul 18, 2023, 12:09 PM IST

دہلی کے سیلاب سے پریشان لوگوں کی مدد کرنے پہنچے کاشف قریشی

دہلی: دہلی کی مختلف سڑکیں پانی بھر جانے کے سبب بند پڑی ہیں۔ نشیبی علاقوں میں بسی بستیاں زیر آب ہیں ایسے میں وہ لوگ جو ان علاقوں میں رہتے ہیں وہ کافی پریشان کن حالات سے دوچار ہیں۔

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے کشمیری گیٹ کے قریب واقع گیتا گھاٹ کے ایک شیلٹر ہوم کا دورہ کیا جہاں مختلف بیماریوں میں مبتلا افراد رہتے ہیں، شیلٹر ہوم کے ذمہ داران کے مطابق جب جمنا ندی کی آبی سطح میں اضافہ ہوا تو پورا شیلٹر ہوم پانی سے گھر گیا تھا۔ اس دوران ان تمام لوگوں کو یہ خطرہ لاحق تھا کہ اگر پانی کی سطح میں مزید اضافہ ہوا تو ان کی پریشانیوں میں مزید اضافہ ہوا جائے گا۔ ایسے میں تمام افراد نے تین راتیں جاگ کر گزاریں تاکہ وہ صورتحال پر نظر رکھ سکیں۔

ایسے میں جب پرانی دہلی میں رہنے والے کاشف قریشی کو ان لوگوں کے بارے میں معلوم ہوا تو انہوں نے فوری طور پر ان لوگوں کی مدد کرنے کا فیصلہ کیا اور پوری ٹیم کے ساتھ وہ اس جگہ پر مدد رسانی کے کاموں میں مصروف ہو گئے۔ کاشف قریشی نے بتایا کہ گیتا گھاٹ کے اس شیلٹر ہوم میں پہنچنا آسان نہیں تھا کافی جدوجہد کے بعد پانی کو پار کرتے ہوئے اس جگہ لوگوں کی مدد کرنے پہنچے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:Kejriwal on Flood کیجریوال نے سیلاب سے متاثرہ چھ اضلاع کی ذمہ داری کابینہ کے وزراء کو دی

اب جبکہ جمنا ندی کی آبی سطح میں کمی آ رہی ہے تو اس سے انہیں تھوڑا سکون ملا ہے لیکن ابھی بھی انہیں یہ خطرہ ستا رہا ہے کہ کہیں پھر سے جمنا ندی کی آبی سطح میں اضافہ ہو گیا تو انہیں دوبارہ سے ان تمام مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا جو وہ گذشتہ 3 روز سے کرتے آ رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.