وزارت داخلہ نے ملک بھر میں لاک ڈاؤن 31 مئی تک بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔ اس کا تیسرا مرحلہ اتوار کو ختم ہو رہا تھا۔ وزارت کی طرف سے جاری لاک ڈاؤن 4.0 کے لیے جاری ہدایات میں کہا گیا ہے کہ گھریلو اور بین الاقوامی دونوں طرح کی باقاعدہ مسافر پروازوں پر پابندی جاری رہے گی۔ حالانکہ کارگو طیاروں اور خصوصی اجازت حاصل مسافر پروازوں کی آپریشن جاری رہے گا۔
قابل ذکر ہے کہ ملک میں 22 مارچ سے بین الاقوامی پروازوں اور 25 مارچ سے گھریلو پروازوں کا آپریشن بند ہے۔ سول ایوی ایشن ڈائریکٹوریٹ جنرل (ڈی جی سی اے) اس کے لیے سرکلر جاری کرے گا۔