ETV Bharat / state

Vande Bharat Express Trains مودی نے وندے بھارت ایکسپریس کی نو ٹرینوں کو ہری جھنڈی دکھائی - ملک میں ریل سروس کا آغاز سے بہتری

وزیر اعظم مودی نے وندے بھارت ایکسپریس کی نو نئی ٹرینوں کو ہری جھنڈی دکھاتے ہوئے کہا کہ ملک میں اب تک 24 وندے بھارت ٹرین چل رہی تھی، ان 9 نئی ٹرینوں کے اففتاح سے ملک میں کنکٹیوٹی بہتر ہوگی۔

PM to virtually flag off
PM to virtually flag off
author img

By UNI (United News of India)

Published : Sep 24, 2023, 9:56 AM IST

Updated : Sep 24, 2023, 4:53 PM IST

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ملک کی 11 ریاستوں میں مختلف مقامات کو جوڑنے والی نو وندے بھارت ایکسپریس ٹرینوں کو ہری جھنڈی دکھائی۔ ریلوے کی وزارت نے آج یہاں کہا کہ یہ نئی وندے بھارت ٹرینیں ملک بھر میں رابطے کو بہتر بنانے اور ریل مسافروں کو عالمی معیار کی سہولیات فراہم کرنے کے وزیر اعظم کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کی سمت ایک قدم ہے۔

  • " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">

جن نئی ٹرینوں کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا گیا وہ ادے پور-جے پور وندے بھارت ایکسپریس، ترونیل ویلی-مدورائی-چنئی وندے بھارت ایکسپریس، حیدرآباد-بنگلورو وندے بھارت ایکسپریس، وجے واڑہ-چنئی (رینی گنٹا کے راستے) وندے بھارت ایکسپریس، پٹنہ-ہاؤڑا وندے بھارت ایکسپریس، کاسرگوڈ-تھرواننت پورم وندے بھارت ایکسپریس، رورکیلا-بھونیشور-پوری وندے بھارت ایکسپریس، رانچی-ہاؤڑا وندے بھارت ایکسپریس اور جام نگر-احمد آباد وندے بھارت ایکسپریس ہیں۔

یہ نو ٹرینیں گیارہ ریاستوں، راجستھان، تمل ناڈو، تلنگانہ، آندھرا پردیش، کرناٹک، بہار، مغربی بنگال، کیرالہ، اڈیشہ، جھارکھنڈ اور گجرات میں رابطہ کے ساتھ ساتھ سیاحت کو بھی فروغ دیں گی۔

  • "Nine Vande Bharat Express trains being launched today will significantly improve connectivity as well as boost tourism across India," says PM Modi pic.twitter.com/tYyqtSZIKD

    — ANI (@ANI) September 24, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

یہ وندے بھارت ایکسپریس ٹرینیں اپنے آپریشنل روٹس پر تیز ترین ٹرینیں ہوں گی اور مسافروں کا کافی وقت بچانے میں مدد کریں گی۔ روٹ پر موجودہ تیز ترین ٹرین کے مقابلے رورکیلا-بھونیشور-پوری وندے بھارت ایکسپریس اور کاسرگوڈ-ترواننت پورم وندے بھارت ایکسپریس تقریباً 3 گھنٹے تیز ہوں گی۔ حیدرآباد-بنگلورو وندے بھارت ایکسپریس 2.5 گھنٹے سے زیادہ، ترونیل ویلی-مدورائی-چنئی وندے بھارت ایکسپریس 2 گھنٹے سے زیادہ کی بچت کرتی ہے اور رانچی-ہاوڑہ وندے بھارت ایکسپریس، پٹنہ-ہاوڑہ وندے بھارت ایکسپریس اور جام نگر-احمد آباد وندے بھارت ایکسپریس تقریباً ایک گھنٹہ بچاتی ہے۔ کریں گے۔ جبکہ ادے پور-جے پور وندے بھارت ایکسپریس تقریباً آدھے گھنٹے کا وقت بچائے گی۔

  • #WATCH | "Speed, the scale of infrastructure development is matching aspirations of 140 crore Indians...Today people of Rajasthan, Tamil Nadu, Telangana, Andhra Pradesh, Karnataka, Bihar, West Bengal, Kerala, Odisha, Jharkhand and Gujarat will get the facility of Vande Bharat… pic.twitter.com/GDPP3QrVQU

ملک بھر میں اہم مذہبی مقامات کے رابطوں کو بہتر بنانے کے وزیر اعظم کے وژن کے مطابق، رورکیلا-بھونیشور-پوری وندے بھارت ایکسپریس اور ترونیلویلی-مدورائی-چنئی وندے بھارت ایکسپریس پوری اور مدورائی کے اہم مذہبی شہروں کو آپس میں جوڑے گی۔اس کے علاوہ، وجئے واڑہ-چنئی وندے بھارت ایکسپریس رینی گنٹا روٹ کے ذریعے چلائے گی اور تروپتی یاتری مقام سے رابطہ فراہم کرے گی۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم مودی نے گورکھپور میں وندے بھارت ٹرین کو ہری جھنڈی دکھائی

وزارت ریلوے کے مطابق ان وندے بھارت ٹرینوں کا تعارف ملک میں ریل سروس کے ایک نئے معیار کا آغاز ہوگا۔ عالمی معیار کی سہولیات اور آرمر ٹیکنالوجی سمیت جدید حفاظتی خصوصیات سے آراستہ یہ ٹرینیں عام لوگوں، پیشہ ور افراد، تاجروں، طلباء برادری اور سیاحوں کو جدید، تیز اور آرام دہ سفر کے ذرائع فراہم کرنے کی جانب ایک اہم قدم ثابت ہوں گی۔

یو این آئی

Last Updated : Sep 24, 2023, 4:53 PM IST

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.