ETV Bharat / state

بھارت کی معاشی ترقی گھٹ کر ایک فیصد سے بھی کم ہونے کا اندیشہ

فٹچ ریٹنگس نے 2020-21 مالی سال کےلیے بھارت کی معاشی ترقی کو گھٹاکر 0.8 فیصد بتایا ہے اور کہا کہ عالمی سطح پر کورونا وائرس کے چلتے لاک ڈاون کی وجہ سے معاشی سست روی جاری ہے۔

author img

By

Published : Apr 24, 2020, 1:05 PM IST

Updated : Apr 24, 2020, 1:24 PM IST

Fitch cuts India's growth forecast to 0.8% for FY21
بھارت کی معاشی ترقی گھٹ کر ایک فیصد سے بھی کم ہونے کا اندیشہ

عالمی ریٹنگ ادارے فٹچ نے اپنی پیش قیاسی کی میں بھارت کی معاشی شرح ترقی کی رفتار کو گھٹاکر ایک فیصد سے بھی کم بتایا ہے۔

ادارے کے مطابق کورونا وبا کے پھوٹ پڑنے کے بعد نافذ لاک ڈاون کی وہ سے عالمی سطح پر غیرمعمولی کساد بازاری کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔

فٹچ نے جاریہ سال بھارت کے جی ڈی پی کی شرح ترقی کو 0.8 فیصد رہنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے جبکہ شرح ترقی 4.9 فیصد ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا تھا۔

ادارے نے اس بات کا بھی امکان ظاہر کیا کہ آئندہ سال شرح ترقی میں مناسب حد تک اضافہ ہوگا اور وہ 6.7 تک پہنچ جائے گی۔

عالمی جی ڈی پی کی پیش قیاسی میں بھی کافی حد تک کٹوتی کی گئی ہے جس کی اصل وجہ کورونا وائرس سے متعلق لاک ڈاون میں توسیع کے امکانات ہیں۔

فٹچ ریٹنگ کے برائن کولٹن نے کہا کہ ورلڈ جی ڈی پی اب 2020 میں 3.9 فیصد تک گھٹ جانے کا اندیشہ ہے جو طویل عرصہ میں غیرمعمولی معاشی انحطاط ہے۔ یہ 2009 کے معاشی بحران سے دوگنا ثابت ہوگا۔

Last Updated : Apr 24, 2020, 1:24 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.