ETV Bharat / state

دہلی یونیورسٹی: پہلے اور دوسرے سال کے طلباء کا امتحان نہیں ہوگا - دہلی یونیورسٹی انتظامیہ

دہلی یونیورسٹی نے این سی ویب کے دوسرے سال کے انڈرگریجویٹ رجسٹرڈ اور پوسٹ گریجویشن سیکنڈ سمسٹر کے فرسٹ ایئر طلباء کے لئے رہنما اصول جاری کیے ہیں۔

دہلی یونیورسٹی: پہلے اور دوسرے سال کے طلباء کا امتحان نہیں ہوگا

author img

By

Published : Jun 5, 2020, 7:48 AM IST

کورونا وبا کے پیش نظر دہلی یونیورسٹی انتظامیہ نے تمام گریجویٹ طلبا کو 50-50 ماڈل کے ذریعے پاس کرنے کی کوشش کی ہے۔ جس کے تحت داخلی تشخیص کی بنیاد پر تمام باقاعدہ طلبہ کو 50 فیصد نمبر دیئے جائیں گے جبکہ پری سمسٹر امتحان کی بنیاد پر 50 فیصد نمبر دیئے جائیں گے۔

دہلی یونیورسٹی: پہلے اور دوسرے سال کے طلباء کا امتحان نہیں ہوگا

دوسری طرف انڈرگریجویٹ سیکنڈ ایئر کے طلباء اور پوسٹ گریجویشن کے سیکنڈ سمسٹر فرسٹ ایئر کے طلبا جو اسکول آف اوپن لرننگ (ایس او ایل) اور نان کالججیٹ ویمن ایجوکیشن بورڈ (این سی وب) کے ساتھ رجسٹرڈ ہیں۔ انہیں اپنی اسائنمنٹ کی بنیاد پر 50 فیصد نمبر دیا جائے گا جبکہ 50 فیصد نمبر ان کے پرانے امتحان کی بنیاد پر دیا جائے گا۔

وہیں ان طلباء کے لئے اسائنمنٹ پر مبنی تشخیص کا نظام ، شیڈیول، کیلنڈر اور ہدایات ایس او ایل کے ذریعہ ایس او ایل طلباء کے لئے جاری کیے جائیں گے جبکہ این سی ویب طلباء کے لیے این سی ویب کے ذریعے جاری کیا جائے گا۔

دوسری طرف وہ طلبا جو کسی بھی وجہ سے اسائنمنٹ جمع کرانے سے قاصر ہیں، انہیں اپنا امتحانی فارم دوبارہ جمع کرنا ہوگا تاکہ انہیں امتحان کا دوسرا موقع فراہم کیا جاسکے۔ اسی وقت ایس او ایل فرسٹ ایئر کے طلبا کو دونوں سمسٹرس کے لئے بیک وقت اسائنمنٹ جمع کروانا ہوگا۔

ان طلباء کا اس سے پہلے کوئی امتحان نہیں ہوا ہے، ایسے طلباء کو صرف اسائنمنٹ کی بنیاد پر نمبر دیئے جائیں گے، لیکن طلبا کو دونوں سمسٹر کی اسائنمنٹ ایک ساتھ جمع کروانا ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.