جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی رات مشرقی دہلی کے گوکل پوری علاقے کی جھگیوں میں زبردست آگ لگ گئی۔ واقعے کی اطلاع فائر بریگیڈ کو دی گئی جس پر فائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔ اس حادثے میں سات لوگوں کے ہلاک ہونے کی خبر سامنے آئی ہے۔ Seven People Died In Major Fire At Delhi's Gokalpuri
فائر کنٹرول روم کو رات ایک بجے کے قریب یمناپار کے گوکل پوری کی جھگیوں میں آگ لگنے کی اطلاع ملی تھی۔ مختلف فائر اسٹیشنوں سے ایک درجن سے زائد فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچی اور آگ پر قابو پالیا۔
یہ بھی پڑھیں: Elderly Woman Dies in House Fire: گھر میں آگ لگنے سے بزرگ خاتون کی موت
آتشزدگی کے اس واقعہ میں تقریباً 60 جھونپڑیاں جل کر راکھ ہو گئیں۔ آگ بجھانے کے بعد تلاشی لی گئی تو اندر سے 7 جلی ہوئی لاشیں ملیں۔ ابھی تک آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ دہلی پولیس کی ٹیم اس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔