راجدھانی ہسپتال میں کورونا مریض بھرتی تھے، جن کا علاج جاری تھا، اس حادثے پر وزیر اعلی بھوپیش بگھیل نے دکھ کا اظہار کیا ہے، انہوں نے ہلاک شدگان کے اہلخانہ کو 4-4 لاکھ روپے معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے، اور اہلخانہ سے اظہار تعزیت پیش کی ہے۔
بتایا جارہا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی، اس ہسپتال میں کل 50 مریض داخل تھے، ہسپتال کے آئی سی یو میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا، تمام مریضوں کو دوسرے ہسپتال میں شفٹ کیا جارہا ہے۔
فائر بریگیڈ کی گاڑیاں اور پولیس موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔
ایڈیشنل ایس پی تارکیشور پٹیل نے بتایا کہ اس حادثے میں 5 افراد ہلاک ہوئے ہیں، حادثے کے بعد مریضوں کو دوسرے ہسپتال میں بھیجا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ اس پورے معاملے کی جانچ کی جائے گی۔