قومی دارالحکومت دہلی کے صنعتی علاقہ نریلا کی ایک فیکٹری میں آج آگ Fire Broke Out In Narela لگ گئی، آگ اتنی بھیانک تھی کہ دیکھتے ہی دیکھتے پوری فیکٹری میں آگ پھیل گئی۔
موقع پر پہنچی فائربریگیڈ کی گاڑی نے سخت مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا۔ اطلاع کے مطابق نریلا انڈسٹریل ایریا Narela Industrial Area میں واقع جوتوں کی فیکٹری میں آج سہ پہر آگ لگ گئی، دیکھتے ہی دیکھتے چند ہی منٹوں میں ہی آگ نے تین منزلہ فیکٹری کو اپنی زد میں لے لیا۔
اس آتشزدگی کی وجہ سے وہاں افراتفری مچ گئی۔ اس کی اطلاع مقامی لوگوں نے فوراً فائر بریگیڈ کو دی۔ محکمہ فائر بریگیڈ Fire Department کی 15 گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پایا۔ اس آتشزدگی سے علاقے دھنواں سے بھر گیا۔ ابھی جان کے نقصان ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Residential House Gutted in Kishtwar: کشتواڑ میں آتشزدگی، رہائشی مکان خاکستر
واضح رہے کہ گزشتہ سال دسمبر کے مہینے میں بھی سلنڈر پھٹنے سے نریلا انڈسٹریل ایریا Narela Industrial Area میں واقع دو جوتوں کے کارخانوں میں زبردست آگ لگ گئی تھی۔ ایک فیکٹری میں آگ کے تیز شعلے بھی دیکھے گئے۔ جس کے بعد فائر بریگیڈ کی 22 گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔