قومی دارالحکومت دہلی کے نریلا کے علاقے میں ایک فیکٹری میں آگ اچانک بھڑک اٹھی۔ بتایا جارہا ہے کہ آگ جوتے اور چپل بنانے کی فیکٹری میں لگی ہے۔ 15 فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ چکی ہیں۔
آگ بجھانے کا کام تیزی سے جاری ہے۔ اس واقعے میں کسی بھی طرح کے جان و مال کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ آگ لگنے کی کیا وجہ ہے یہ پتہ نہیں چل سکا ہے۔
اس سلسلہ میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔