ETV Bharat / state

FIR Against Protest Near Jama Masjid: دہلی جامع مسجد کے باہر احتجاجی مظاہرہ، ایف آئی آر درج

author img

By

Published : Jun 11, 2022, 1:04 PM IST

دہلی کی جامع مسجد کے باہر نماز جمعہ کے بعد نُپور شرما کی گرفتاری کے لیے احتجاج کے معاملے میں دہلی پولیس نے مظاہرین کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔ تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔ FIR Against Protest Near Jama Masjid

جامع مسجد کے باہر احتجاج
جامع مسجد کے باہر احتجاج

نئی دہلی: دہلی پولیس نے جامع مسجد علاقے میں نماز جمعہ کے بعد نُپور شرما کے خلاف احتجاج اور اس کو گرفتار کرنے کے مطالبے پر احتجاج ہوا تھا، جس کے بعد پولیس نے اس معاملے میں ایف آئی آر درج کی ہے۔ یہ ایف آئی آر، آئی پی سی کی دفعہ 188 کے تحت درج کی گئی ہے تاہم اس سلسلے میں ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔ پولیس قریب میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کے ذریعے ملزمین کی شناخت کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ Protest Against Nupur Sharma in Delhi

اطلاعات کے مطابق جامع مسجد میں نماز جمعہ کے بعد وہاں موجود کچھ لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور نُپور شرما کے خلاف احتجاج شروع کردیا۔ ان مظاہرین نے بی جے پی کی معطل لیڈر نُپور شرما کے خلاف نعرے بھی لگائے اور اس کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ یہاں تقریباً 15 منٹ تک مظاہرہ ہوا جس کی وجہ سے ٹریفک نظام درہم برہم ہوا لیکن موقع پر پہنچی پولیس نے سڑک کو کلیئر کروایا اور مظاہرین کو وہاں سے ہٹا دیا گیا۔ اس پورے معاملے میں وسطی ضلع ڈی سی پی شویتا چوہان نے قانونی کارروائی کی بات کہی تھی۔ FIR Against Protesters

یہ بھی پڑھیں: دہلی جامع مسجد پر نوپور شرما اور نوین کمار جندل کے خلاف مظاہرہ

پولیس ذرائع نے بتایا کہ اس معاملے میں دہلی پولیس نے آئی پی سی کی دفعہ 188 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ سینئر پولیس حکام نے بتایا کہ یہاں مظاہرہ بغیر اجازت کے ہوا جس کی وجہ سے یہ ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ اس معاملے میں ملوث افراد کے بارے میں معلومات اکٹھا کی جا رہی ہیں اور جلد ہی انہیں گرفترا کیا جائے گا۔ پولیس نے مزید بتایا کہ اس معاملے میں عدالت ملزم کو چھ ماہ سے ایک سال تک قید یا جرمانے کی سزا سنا سکتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.