ETV Bharat / state

AIIMS Cyber Attack ایمس سائبر حملے میں نامعلوم ہیکرز کے خلاف ایف آئی آر درج

وزیر مملکت برائے داخلہ اجے مشرا ٹینی نے لوک سبھا میں وقفہ سوال کے دوران کہا کہ 'آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے سرورز پر سائبر حملے کے سلسلے میں نامعلوم ہیکرز کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ Ajay Mishra Teni on AIIMS cyber attack

ایمس سائبر حملے میں نامعلوم ہیکرز کے خلاف ایف آئی آر درج

author img

By

Published : Dec 20, 2022, 2:23 PM IST

نئی دہلی: وزیر مملکت برائے داخلہ اجے مشرا ٹینی نے آج کہا کہ دارالحکومت دہلی میں واقع آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) کے سرورز پر سائبر حملے کے سلسلے میں نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ وزیر مملکت برائے داخلہ اجے مشرا ٹینی نے لوک سبھا میں وقفہ سوال کے دوران کانگریس لیڈر ادھیرنجن چودھری کے سوال کے جواب میں یہ معلومات دی۔ انہوں نے کہا کہ ایمس سرور کا آپریشن اور سیکورٹی ایمس کے ماہرین کرتے ہیں۔ 23 نومبر کو ہونے والے اس سائبر حملے کے بعد سرور متاثر ہوا تھا اور اب سرور معمول کے مطابق کام کر رہا ہے۔ اس معاملے میں دہلی پولیس کی اسپیشل برانچ نے نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔ AIIMS cyber attack issue in Lok Sabha

چودھری نے اس کے پیچھے چین اور ہانگ کانگ کے ہیکروں کے رول کے بارے میں پوچھا تھا، جس پرمسٹر مشرا نے کوئی جواب نہیں دیا اور کہا کہ سیکورٹی ایجنسیاں اس کی جانچ کر رہی ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق دہلی پولیس کے انٹیلی جنس اور اسٹریٹجک آپریشن یونٹ (انٹیلی جنس فیوژن اور اسٹریٹجک آپریشنز یونٹ) نے سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) کو خط لکھ کر ایمس کے سرور پرسائبر حملے کے لیے چین اور ہانگ کانگ کے کچھ ای میل آئی ڈی کے آئی پی ایڈریس کے بارے میں انٹرپول سے معلومات حاصل کرنے کی درخواست کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: AIIMS Cyber Attack ایمس پر سائبر حملے کا معاملہ پارلیمنٹ میں زیر بحث

رینسمویئر سائبر اٹیک کی وجہ سے ایمس کا سرور ڈاؤن ہو گیا تھا اور اسے معمول پر لانے میں کافی وقت لگا۔ ایک اور سوال کے جواب میں مسٹر مشرا نے کہا کہ ملک میں سائبر سیکورٹی سے متعلق ٹریننگ کے لیے 27 ہزار سے زیادہ افسران نے رجسٹریشن کرایا ہے جب کہ 7 ہزار سے زیادہ لوگوں کو تربیت کے بعد سرٹیفکیٹ دیا گیا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.