ETV Bharat / state

دہلی: سپنا چودھری کے خلاف ایف آئی آر درج - dehli news

ہریانوی ڈانسر سپنا چودھری کے خلاف دہلی پولیس کی اقتصادی جرائم ونگ میں ایونٹ مینجمنٹ کمپنی چلانے والے پون چاولا نے ایف آئی آر درج کرائی ہے جس کی دہلی پولیس تحقیقات کررہی ہے۔

دہلی: سپنا چودھری کے خلاف ایف آئی آر درج

author img

By

Published : Feb 11, 2021, 5:53 PM IST

دہلی: ہریانہ کی مشہور رقاصہ سپنا چودھری کے خلاف دہلی پولیس کی اقتصادی جرائم ونگ میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

شکایت کنندہ کا الزام ہے کہ سپنا چودھری نے نہ صرف ان کی کمپنی سے معاہدہ توڑا ہے، بلکہ اس نے اپنے کلائنٹ کو بھی کمپنی سے دور کرنے کا بھی کام کیا ہے۔

اس سلسلے میں آئی پی سی کی دفعات 406/420 اور 120B کے تحت سپنا پر ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ اقتصادی معاملات ونگ اس پورے معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
مزید پڑھیں:

بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان فلم باغی 4 منتخب

معلومات کے مطابق دہلی پولیس کی اقتصادی جرائم ونگ میں گزشتہ سال جولائی ماہ میں سپنا چودھری کے خلاف شکایت درج کرائی گئی تھی، اس شکایت میں سپنا چودھری کے علاوہ ان کے کنبہ کے افراد نیلم ، کرن ، رچنا ، شیوانی اور نتن کمار کا نام بھی شامل کیا گیا ہے۔

یہ شکایت ایونٹ مینجمنٹ کمپنی چلانے والے پون چاولا نے کی ہے۔ پولیس فی الحال ایف آئی آر درج کرکے معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.