قومی دارالحکومت دہلی سے متصل صنعتی شہر نوئیڈا میں عام آدمی پارٹی کے گوتم بودھ نگر کے ضلع صدر اوپیندر جادون کے خلاف پولیس نے ایف آئی آر درج کرلی ہے، جس میں پولیس نے یہ الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے پولیس اور انتظامیہ سے پریس کانفرنس کی اجازت نہیں لی تھی اور اس دوران معاشرتی دوری کی بھی خلاف ورزی ہوئی ہے۔
اتنا ہی اس کے علاوہ ضلع میں دفعہ 144 نافذ کی گئی تھی، اور اس دفع کی بھی خلاف ورزی ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ یہ پریس کانفرنس 17 جولائی کو نوئیڈا میڈیا کلب میں منعقد ہوئی تھی۔ معاملے کی جانکاری ملنے پر آپ کے راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے ایک ٹوئٹ کے ذریعے یوگی حکومت کو نشانہ بنایا ہے۔
ٹوئٹ کرتے ہوئے سنجے سنگھ نے لکھا کہ 'یوگی جی عام آدمی پارٹی سے اتنی جلدی گھبرا گئی کہ مقدمہ لکھنا شروع کردیا'۔
انہوں نے مزید لکھا کہ 'اپنے پولیس والوں کو کچھ سکھائیں، پریس بریفنگ میری تھی۔ معاملہ مجھ پر ہونا چاہیے، میرے کارکنوں پر نہیں'۔

اترپردیش حکومت جرائم، بدعنوانی اور کورونا کو کنٹرول کرنے میں ناکام رہی ہے۔ حکومت ناکامی پر اصلاح کرنے کے بجائے عوام کو اذیتیں دے رہی ہے، اور غیر جمہوری حکومت کی طرح کام کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یوگی آدتیہ ناتھ کو میرا مشورہ یہ ہے کہ اترپردیش میں جرائم، بدعنوانی اور کورونا وائرس پر قابو پالیں۔ ہم ان کی تعریف کریں گے۔
ادھر بھوپیندر جادون نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سنجے سنگھ نے جب سے یو گی حکومت سے سوال کیا ہے اس وقت سے ہی بی جے پی بے چین ہے اور جھوٹے مقدمات درج کرکے عام آدمی پارٹی کے کارکنوں کو خوفزدہ کرنا چاہتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ خود بی جے پی کے رہنماؤں اور کارکنوں نے متعدد بار لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کی، لیکن کسی کے خلاف مقدمہ درج نہیں کیا گیا، ہم بی جے پی کی سازشوں اور جھوٹے مقدمات سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔