پولیس کے ایک افسر نے بتایا کہ ماسک نہیں پہننے والے 137 لوگوں کے خلاف دفعہ 188 کے تحت معاملہ درج کیا گیا ہے۔ ان میں سے 32 معاملے شمال مغربی دہلی سے، 23 معاملے جنوبی، 20 معاملہ شمالی دہلی اور 14 معاملے شاہدرہ ضلع کے شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شب برات کے دوران کل رات لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے کے معاملے میں جنوبی ضلع کے مہرولی تھانہ میں ایک ایف آئی آر درج کی گئی، جبکہ شمالی دہلی ضلع میں 240 لوگوں کو حراست میں لیا گیا تھا جنہیں بعد میں چھوڑ دیا گیا۔