ETV Bharat / state

Wrestlers Protest پہلوانوں نے تحریک ختم کرنے کی تمام افواہوں کی تردید کی - برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف محاذ

ریسلر ساکشی ملک نے وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کے بعد تحریک ختم کرنے کی تمام افواہوں کی تردید کی۔

پہلوانوں نے تحریک ختم کرنے کی تمام افواہوں کی تردید کی

author img

By

Published : Jun 5, 2023, 6:22 PM IST

Updated : Jun 5, 2023, 7:34 PM IST

نئی دہلی: بی جے پی رکن پارلیمنٹ اور ریسلنگ ایسوسی ایشن کے صدر برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف محاذ کھولنے والی ساکشی ملک نے پہلوانوں کے تحریک سے دستبرداری کے اعلان کو غلط قرار دیا ہے اور میڈیا میں چل رہی خبروں کی تردید کی ہے۔ ساکشی ملک نے ٹویٹ کرکے اس کی جانکاری دی۔ ساکشی نے اپنے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے ایک پوسٹ شیئر کی ہے۔ اس میں انہوں نے صاف لکھا ہے کہ 'یہ خبر بالکل غلط ہے۔ انصاف کی جنگ میں ہم میں سے کوئی بھی پیچھے نہیں ہٹا ہے اور نہ ہی پیچھے ہٹیں گے۔ ستیہ گرہ کے ساتھ ساتھ میں ریلوے میں اپنی ذمہ داری پوری کر رہی ہوں۔ انصاف ملنے تک ہماری لڑائی جاری رہے گی۔ براہ کرم کوئی غلط خبر نہ پھیلائیں۔' ساکشی ملک نے ایسی خبریں نہ چلانے کی اپیل کی ہے۔

  • ये खबर बिलकुल ग़लत है। इंसाफ़ की लड़ाई में ना हम में से कोई पीछे हटा है, ना हटेगा। सत्याग्रह के साथ साथ रेलवे में अपनी ज़िम्मेदारी को साथ निभा रही हूँ। इंसाफ़ मिलने तक हमारी लड़ाई जारी है। कृपया कोई ग़लत खबर ना चलाई जाए। pic.twitter.com/FWYhnqlinC

    — Sakshee Malikkh (@SakshiMalik) June 5, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

ساکشی ملک کے بعد بجرنگ پونیا نے بھی اپنے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل کے ذریعے پوسٹ شیئر کرکے صحیح معلومات دی ہیں۔ بجرنگ پونیا نے کہا ہے کہ تحریک واپس لینے کی خبریں محض افواہ ہیں۔ یہ خبریں ہمیں نقصان پہنچانے کے لیے پھیلائی جا رہی ہیں۔ ہم نہ پیچھے ہٹے ہیں اور نہ ہی تحریک واپس لی ہے۔ خواتین پہلوانوں کی ایف آئی آر درج کرنے کی خبر بھی جھوٹی ہے۔ انصاف کی فراہمی تک جدوجہد جاری رہے گی۔

  • आंदोलन वापस लेने की खबरें कोरी अफ़वाह हैं. ये खबरें हमें नुक़सान पहुँचाने के लिए फैलाई जा रही हैं.

    हम न पीछे हटे हैं और न ही हमने आंदोलन वापस लिया है. महिला पहलवानों की एफ़आईआर उठाने की खबर भी झूठी है.

    इंसाफ़ मिलने तक लड़ाई जारी रहेगी 🙏🏼 #WrestlerProtest pic.twitter.com/utShj583VZ

    — Bajrang Punia 🇮🇳 (@BajrangPunia) June 5, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

پہلوانوں نے کہا ہے کہ وہ اپنی ریلوے کی نوکری جوائن کر لیں گے۔ لیکن ان کی تحریک جاری رہے گی۔ آپ کو بتا دیں کہ پہلوان ونیش پھوگاٹ، ساکشی ملک اور بجرنگ پونیا کی قیادت میں تمام پہلوانوں نے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ اور ریسلنگ ایسوسی ایشن کے صدر برج بھوشن شرن سنگھ پر خواتین پہلوانوں کے ساتھ بدتمیزی کا الزام لگا کر تحریک شروع کی۔ اس کے ساتھ ہی کئی خواتین ریسلرز نے برج بھوشن شرن پر جنسی ہراسانی کے سنگین الزامات بھی لگائے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: Wrestlers Protest نئے پارلیمنٹ ہاؤس جا رہے پہلوانوں کو حراست میں لیا گیا

بتا دیں کہ ملک کے نامور اور تمغہ جیتنے والے پہلوان 23 اپریل سے جنتر منتر پر بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ اور ریسلنگ ایسوسی ایشن کے صدر برج بھوشن شرن سنگھ کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کر رہے تھے۔ کئی جماعتوں اور تنظیموں نے بھی اس ہڑتال کی حمایت کی۔ اس کے بعد 28 مئی کو پولس نے پہلوانوں کو ہٹا کر جنتر منتر پر احتجاجی مقام خالی کرا دیا۔ اس کے بعد سے تحریک کے حوالے سے طرح طرح کی قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں۔ اسی دوران پہلوانوں نے تمام افواہوں کی تردید کی ہے۔

Last Updated : Jun 5, 2023, 7:34 PM IST

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.