وزیر اعظم نریندر مودی 20 اگست ، 2020 ء بروز جمعرات کے دن 11 بجے سووچھ سرویکشن - 2020 ء کے نتائج کا اعلان کریں گے ۔ یہ ملک میں صفائی ستھرائی کے سالانہ سروے کا پانچواں ایڈیشن ہے ۔
"سووچھ مہوتسو کے نام سے اِس پروگرام میں بہترین کار کردگی والے شہروں اور ریاستوں کو کل 129 ایوارڈ دیئے جائیں گے۔
وزیر اعظم ویڈیو کانفرنس کے ذریعے سووچھ بھارت مشن - شہری ( ایس بی ایم – یو ) کے تحت ملک کے مختلف حصوں کے فیض پانے والے منتخب ارکان ، سووچھ گرہیوں اور صفائی کرمیوں سے بھی گفتگو کریں گے ۔
وزیر اعظم اِس موقع پر سووچھ سرویکشن ، 2020 ء کے نتائج کا ڈیش بورڈ بھی لانچ کریں گے ۔
سووچھ سرویکشن ، 2020 ء دنیا کا صفائی ستھرائی کا سب سے بڑا سروے ہے ، جس میں کل 4242 شہروں ، 62 کنٹونمنٹ بورڈوں اور 92 گنگا کے شہروں کی درجہ بندی کی گئی ہے جس میں 1.87 کروڑ شہریوں نے شرکت کی ہے اور ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے ۔
اس تقریب کا اہتمام حکومتِ ہند کی ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت ( ایم او ایچ یو اے ) کے ذریعے کیا جا رہا ہے ۔
سووچھ سرویکشن حکومت نے مشن میں بڑے پیمانے پر شہریوں کی شرکت کو یقینی بنانے کی خاطر متعارف کرایا تھا تاکہ شہروں کے درمیان بھارت کے سب سے زیادہ صاف ستھرے شہر بننے کی خاطر ایک صحت مند جذبے کو فروغ دیا جا سکے ۔
ایم او ایچ یو اے نے جنوری ، 2016 ء میں 73 بڑے شہروں کی درجہ بندی کے لئے سووچھ سرویکشن ، 2016 ء کرایا تھا ، جس کے بعد جنوری - فروری ، 2017 ء میں 434 شہروں
ا کی درجہ بندی کے لئے سووچھ سرویکشن ، 2017 ء کا انعقاد کیا گیا ۔ سووچھ سرویکشن ، 2018 ء میں 4203 شہروں کی درجہ بندی کی گئی ، جس کے بعد سووچھ سرویکشن ، 2019 ء میں نہ صرف 4237 شہروں کا احاطہ کیا گیا بلکہ اپنی نوعیت کے پہلے اِس ڈجیٹل سروے کو 28 دن کے ریکارڈ وقت میں مکمل کیا گیا ۔
سووچھ سرویکشن ، 2020 ء میں ، شہروں کی بنیادی کار کردگی کے مسلسل جائزے اور اُسے پائیدار بنانے کو یقینی بنانے کی خاطر ، حکومت نے سووچھ سرویکشن لیگ کو بھی متعارف کرایا تھا ، جو شہروں اور قصبوں میں صفائی ستھرائی کے سہ ماہی جائزے کے لئے تھا اور اسے تینوں سہ ماہیوں میں 25 – 25 فی صد کے حساب سے ، اِس سال کے آخری سووچھ سرویکشن کے نتائج میں شامل کیا گیا ہے۔
سووچھ سرویکشن میں شہریوں اور متعلقہ فریقوں ، سبھی کی توجہ اپنی جانب مبذول کی ہے اور ہر گزرتے ہوئے سال کے ساتھ شہریوں کی بڑھتی ہوئی شرکت ، اِس بات کا ثبوت ہے کہ کس طرح عام شہریوں نے اپنے شہروں کی سووچھتا کی صفائی ستھرائی کی مکمل ذمہ داری کو قبول کر لیا ہے ۔
سووچھ سرویکشن نے ' سووچھتا ' کو ایک تحریک دلانے والی اور فخر کی چیز بنا دیا ہے – ایک ایسی چیز ، جس کے لئے لوگ تمنا کرتے ہیں۔ اگرچہ میسورو نے سروے کے پہلے ایڈیشن میں بھارت کے سب سے صاف ستھرے شہر کا ایوارڈ جیتا تھا تو اندور نے اِس کے ساتھ مسلسل تین سال ( 2017 ء ، 2018 ء اور 2019 ء ) تک اپنی اوّل پوزیشن کو برقرار رکھا ہے ۔ 20 اگست ، 2020 ء کو نتائج کا ہونے والا اعلان 2020 ء کے ایڈیشن کے لئے انتظار کو ختم کر دے گا کیونکہ اس ایڈیشن میں کووڈ وباء کی وجہ سے تاخیر ہوئی ہے ۔
سووچھ سرویکشن ، 2020 ء میں ، جس میں ، جو 28 دن میں مکمل کیا گیا ، کئی اہم چیزیں ہیں ، جن میں کچھ مندرجہ ذیل ہیں :
1.7 کروڑ شہریوں نے سووچھتا ایپ پر رجسٹریشن کرایا ۔
سوشل میڈیا پر 11 کروڑ سے زیادہ تاثرات ۔
سماجی فلاحی اسکیموں سے جڑے 5.5 لاکھ صفائی ورکروں اور 84000 غیر رسمی کوڑا چننے والوں کو اصل دھارے سے مربوط کیا گیا ۔
21000 سے زیادہ کوڑا کرکٹ کے امکان والے مقامات کی نشاندہی کی گئی اور ان میں تبدیلی لائی گئی ۔
اس تقریب کی ایک اور خصوصیت ایم او ایچ یو اے کے ساجھیدار اداروں کو ایس بی ایم – یو کے سفر میں شامل کرنا اور اُن کی عزت افزائی کرنا ہے ۔ ان میں بین الاقوامی ترقی کی امریکی ایجنسی ( یو ایس اے آئی ڈی ) ، بِل اینڈ ملنڈا گیٹس فاؤنڈیشن ( بی ایم جی ایف ) ، گوگل وغیرہ شامل ہیں ۔
2014 ء میں اپنے آغاز کے بعد سے سووچھ بھارت مشن – شہری ( ایس بی ایم – یو ) نے صفائی ستھرائی اور ٹھوس کچرے کے بندوبست دونوں شعبوں میں قابل قدر ترقی کی ہے ۔ 4324 شہری یو ایل بیز کو او ڈی ایف قرار دیا گیا ، 1319 شہریوں کو او ڈی ایف پلس کا سرٹیفکیٹ دیا گیا اور 489 شہروں کو او ڈی ایف پلس پلس کا سرٹیفکیٹ دیا گیا ، جو ایم او ایچ یو اے کی صفائی ستھرائی سے متعلق پروٹوکول کے مطابق ہے ۔ اس کام کا 66 لاکھ سے زیادہ انفرادی مکانوں میں بیت الخلاء تعمیر کرنے اور 6 لاکھ سے زیادہ کمیونٹی / عوامی بیت الخلاء تعمیر کرکے حاصل کیا جا سکا ہے ۔ اس کے علاوہ ، 2900 سے زیادہ شہروں میں 59900 سے زیادہ بیت الخلاء کو گوگل میپ پر دکھایا گیا ہے ۔ ٹھوس کچرے کے بندوبست کے شعبے میں 96 فی صد وارڈوں میں گھر گھر اکٹھا کرنے کا کام کیا جا رہا ہے ، جب کہ 66 فی صد کچرے کو پروسیس کیا جا رہا ہے ، جو 2014 ء میں 18 فی صد کی پروسیسنگ سے تقریباً چار گنا ہے ۔ ایم او ایچ یو اے کی کوڑا کرکٹ سے پاک شہروں کے لئے اسٹار ریٹنگ پروٹوکول کے مطابق کل 6 شہروں ( اندور ، امبیکا پور ، نوی ممبئی ، سورت ، راج کوٹ اور میسورو) کو 5 ستارہ شہر کا درجہ دیا گیا ہے ۔ 86 شہروں کی 3 ستارہ اور 64 شہروں کو 1 ستارہ شہر کی حیثیت سے نشاندہی کی گئی ہے ۔
سووچھ سرویکشن ، 2020 ء سروے رپورٹ کے ساتھ سووچھ سرویکشن اختراعات اور بہترین طریقۂ کار ، سووچھ سرویکشن سوشل میڈیا رپورٹ اور گنگا کے شہروں کے تجزیہ کی رپورٹ وغیرہ کو سووچھ مہوتسو کی تقریب میں جاری کیا جائے گا ۔
ایم او ایچ یو اے کے مرکزی وزیر مملکت ( آزادانہ چارج ) جناب ہردیپ سنگھ پوری ، ایم او ایچ یو اے کے سکریٹری کے علاوہ بہت سے میئرس ، ریاستی مشن ڈائریکٹر ، میونسپل کمشنر اور شہری صفائی ستھرائی اور کچرے کے بندوبست کے شعبے سے تعلق رکھنے والے دیگر فریق اِس تقریب میں شرکت کریں گے۔