فیڈریشن آف انڈین ایکسپورٹ آرگنائزیشنز (ایف آئی ای او) کے صدر شرد کمار صراف نے اتوار کے روز یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ حکومت کے اعلان کردہ ریلیف پیکیج پرجوش کرنے والا ہے
لیکن اس کا فائدہ درمیانی اور طویل مدتی میں مل سکے گا۔ حکومت کو سپلائی چین مضبوط کرنے، صارفین کی مانگ میں اضافہ اور صنعتوں کو راحت دینے کے لئے فوری طور پر اقدامات کرنے چاہئیں۔
انہوں نے کہا کہ عالمی منظر نامے کو دیکھتے ہوئے حکومت کو برآمد کنند گان کو فوری طور پر ریلیف پیکیج دینا چاہئے اور صنعتوں کی مدد کرنی چاہئے۔
چھوٹی صنعتوں کو دیوالیہ اعلان کرنے کے عمل میں نرمی دینے کا خیر مقدم کرتے ہوئے صراف نے کہا کہ اس سے کمپنیوں کو موجودہ حالات سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔
صراف نے کہا کہ برآمد کنند گان کے 70 فیصد سے 80 فیصد آرڈر منسوخ ہو چکے ہیں۔ اس کے علاوہ روزگار کو بھاری نقصان ہوا ہے اور غیر منقولہ اثاثوں میں اضافہ ہوا ہے۔