ETV Bharat / state

'کیجریوال کا پرالی سے کھاد بنانے کا دعوی جھوٹا'

author img

By

Published : Nov 23, 2020, 3:10 AM IST

رام ویر سنگھ بدھوڑی نے کہا کہ دہلی کے کسی بھی گاؤں میں پرالی سے کھاد نہیں بنائی جارہی ہے بلکہ اسے جلانے کے الزام میں کسانوں کے خلاف مقدمے درج کئے جارہے ہیں۔

'کیجریوال کا پرالی سے کھاد بنانے کا دعوی جھوٹا'
'کیجریوال کا پرالی سے کھاد بنانے کا دعوی جھوٹا'

دہلی اسمبلی میں اپوزیشن رہنما رام ویر سنگھ بدھوڑی نے وزیراعلی اروند کیجریوال کے پرالی سے راجدھانی کے گاؤں میں کھیت میں ہی کھاد بنانے کے دعوے کو مسترد کیا اور جھوٹا قرار دیا۔انھوں نے کہا کہ الٹے کسانوں پر کیس کرکے انہیں تنگ کیا جارہا ہے۔

بدھوڑی نے کہا کہ دہلی کے کسی بھی گاؤں میں پرالی سے کھاد نہیں بنائی جارہی ہے بلکہ اسے جلانے کے الزام میں کسانوں کے خلاف مقدمے درج کئے جارہے ہیں۔

کسانوں پر پچاس۔پچاس ہزار روپے کا جرمانہ لگایا جارہا ہے جس سے کسانوں میں کیجریوال حکومت کے خلاف زبردست غصہ ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کچھ دنوں سے راجدھانی میں آلودگی خطرناک سطح تک پہنچ گئی تھی اور وزیراعلی اس کی اہم وجہ پڑوسی ریاستوں میں کسانوں کے کھیت میں ہی پرالی جلانا بتارہے تھے۔ وہیں دہلی حکومت کی جانب سے ٹیلی ویژن چینلوں اور دیگر ذرائع سے زوروشور سے یہ مہم چلا کر یہ دعوی کیا جارہا ہے کہ راجدھانی کے دیہی علاقوں میں حکومت کی طرف سے کھیت میں ہی پرالی سے کھاد بنائی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کسان ریلی میں شریک دشینت چوٹالہ کے بلند بانگ دعوے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.