ETV Bharat / state

دہلی: کسانوں کے لیے پچاس ہزار معاوضے کا اعلان - کسانوں کے لیے پچاس ہزار معاوضہ کا اعلان

دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے اعلان کیا ہے کہ دہلی حکومت ایسے کسانوں کو فی ہیکٹر 50 ہزار روپے دے گی جن کی فصلیں دارالحکومت دہلی میں غیر موسمی بارشوں کی وجہ سے تباہ ہو گئی ہیں۔

'جن کسانوں کی فصلیں تباہ ہوگئی، انھیں 50ہزارمعاوضہ دیا جائےگا'

author img

By

Published : Oct 21, 2021, 5:03 PM IST

وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا کہ دہلی کے کسانوں کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے- بدھ کو ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے بتایا کہ کچھ کسان ماضی میں ان سے ملنے آئے تھے۔ بے موسم بارشوں کی وجہ سے ان کی فصلیں برباد ہو گئی ہیں، جس کی وجہ سے یہ لوگ پریشان تھے۔

'جن کسانوں کی فصلیں تباہ ہوگئی، انھیں 50ہزار معاوضہ دیا جائےگا'

انہوں نے کہا 'میں انہیں بتانا چاہتا ہوں کہ حکومت ان کے ساتھ ہے، ایسے تمام کسانوں کو معاوضہ دیا جائے گا'۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ جب بھی کسانوں کے ساتھ اس طرح کا مسئلہ پیدا ہوتا ہے، ہم نے فی ہیکٹر50 ہزار کی شرح سے معاوضہ دیا ہے، جو ملک میں سب سے زیادہ۔ ہم اس بات کو یقینی بناتے ہیں۔ یہ صرف اعلان نہیں ہے بلکہ یہ رقم اعلان کے 3 ماہ کے اندر مل جاتی ہے۔ اس سلسلے میں کارروائی بھی شروع کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اویسی کے بعد عام آدمی پارٹی نے بھی بھارت ۔ پاک میچ منسوخ کرنے کا کیا مطالبہ

وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس سلسلے میں احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔ متعلقہ ایس ڈی ایم اور ڈی ایم نے عمل شروع کر دیا ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ دو ہفتوں کے بعد فنڈز کی تقسیم کا عمل شروع ہو جائے گا اور رقم جتنی جلدی ممکن ہو کسانوں تک پہنچ جائے گی۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.