ETV Bharat / state

میوات: مہا پنچایت میں ایک بار پھر کسان سراپا احتجاج - بارڈر پر جاری احتجاجی دھرنا

زرعی قوانین کے خلاف کسانوں نے گزشتہ روز ریاست ہریانہ و راجستھان کی سنہیڑا بارڈر پر مہا پنچایت کا انعقاد کیا۔

maha panchayat
میوات : مہا پنچایت میں ایک بار پھر کسان سراپا احتجاج
author img

By

Published : Feb 8, 2021, 7:03 AM IST

اس مہا پنچایت میں کسان رہنما گرونام سنگھ چڈھونی، بھیم آرمی کے صدر چندر شیکھر آزاد اور یدھویر سنگھ نے بطور خاص شرکت کی۔

راجستھان کے ضلع بھرتپور کے جرہیراتھانہ علاقے میں ہریانہ کی بارڈر پر گزشتہ 26 دنوں سے احتجاجی دھرنا جاری ہے ۔اس دوران گزشتہ روز ایک مہا پنچایت کا بھی اہتمام کیا گیا۔

راجستھان کسان مورچہ سے رام گوپال، نوح کے رکن اسمبلی آفتاب احمد، فیروز پور جھرکا کے رکن اسمبلی مامن خان،اور پنہانہ کے رکن اسمبلی محمد الیاس بھی اس مہا پنچایت میں شریک ہوئے۔

میوات : مہا پنچایت میں ایک بار پھر کسان سراپا احتجاج

بارڈر پر جاری احتجاجی دھرنا اور مہا پنچایت کی صدارت مدرسہ محمدیہ میل کھیڑلہ کے مہتمم مولانا ارشد نے کی۔

پنچایت میں موجود کسان رہنماؤں نے ایک بار پھر زرعی قوانین کو رد کرنے کا پر زور مطالبہ کیا۔ کسان رہنماؤں نے کہا کہ یہ تحریک تب تک جاری رہے گی جب تک کہ تینوں زرعی قوانین واپس نہیں لیے جاتے۔ جس طرح سے میوات میں بھی اس مہا پنچایت کو زبردست کامیابی ملی ہے اس سے صاف ظاہر ہے کہ کسان ابھی پیچھے ہٹنےکا ارادہ نہیں رکھتے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.