ETV Bharat / state

کسانوں کو نئے زرعی قوانین کے فوائد ملنا شروع: تومر

author img

By

Published : Dec 15, 2020, 4:51 PM IST

نئے زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کے احتجاج کے درمیان فوڈ پروسیسنگ انڈسٹری اور زراعت کے مرکزی وزیر نریندر سنگھ تومر اور روڈ ٹرانسپورٹ کے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے ان قوانین کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ کسانوں کے مفاد میں ہیں۔

Minister of Agriculture Narendra Singh Tomar
زراعت کے وزیر نریندر سنگھ تومر

ایگرویژن فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام آن لائن منعقدہ ایگرو فوڈ پروسیسنگ کی میٹنگ کا افتتاح کرتے ہوئے مسٹر نریندر سنگھ تومر نے کہا کہ زرعی اصلاحات کے نئے قوانین کے فوائد کاشتکاروں کو ملنا شروع ہوگئے ہیں۔ ملک کی تقریبا نصف آبادی کا ذریعہ معاش زراعت پر منحصر ہے اور زراعتی شعبہ براہ راست معیشت کی ترقی، ملک کی ترقی اور ملک کی معیشت سے وابستہ ہے۔ مودی حکومت کسانوں کی خوشحالی کے لئے تمام ضروری اقدامات کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے نئے زرعی قوانین نافذ کیے اور لازمی اشیاء ایکٹ میں بھی اہم ترامیم کیں، جس کے ثمرات کاشتکاروں کو ملنا شروع ہوگئے ہیں۔ کچھ کسان تنظیمیں احتجاج کررہی ہیں ، جنھیں نئے قوانین کے فوائد سمجھائے جارہے ہيں۔ یہ آنے والے سالوں میں کسانوں کے لئے انتہائی سود مند ثابت ہوں گے۔

مسٹر گڈکری نے کہا کہ مرکزی حکومت کی اسکیموں کی وجہ سے مستقبل قریب میں زراعت اور فوڈ پروسیسنگ کے میدان میں بہت زیادہ روزگار ملے گا۔ حکومت اگلے پانچ سالوں میں پانچ کروڑ روزگار کے مواقع پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے چھ سالوں میں 21 میگا فوڈ پارکس، لگ بھگ پونے دو سو کولڈ چین ، پچاس پروسیسنگ یونٹ اور دیگر منصوبوں کی منظوری دی گئی ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.