قومی دارالحکومت سے متصل سنگھو بارڈر پر بیٹھے کسان الگ الگ منصوبہ بندی کرکے مستقل طور پر طویل تحریک کی تیاری کردی ہے اسی ضمن میں کاشتکاروں نے مرکزی شاہراہ پر دیواریں تعمیر کرنا شروع کردی ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ اگر حکومت ان کے مطالبات پر راضی نہیں ہوتی ہے تو وہ جلد ہی یہاں کمرے اور لنگر ہال بھی تعمیر کریں گے تاکہ طویل عرصے تک یہ تحریک چلائی جاسکے۔
واضح رہے کہ پچھلے 40 دنوں سے دہلی کے سنگھو بارڈر پر بیٹھے کسانوں نے اب طویل عرصے تک اس تحریک کو چلانے کا ذہن بنالیا ہے۔
خیال رہے کہ کسانوں نے سنگھو بارڈر پر سڑک کے وسط میں دیواریں بنانے کا کام شروع کیا جس کے پیش نظر ان کا کہنا ہے کہ اگر حکومت ان کے مطالبات پر راضی نہیں ہوتی ہے تو وہ یہاں قیام کرکے اپنے قیام اور لنگر کے مکمل انتظامات کریں گے۔
ایسا مانا جارہا ہے کہ کسانوں نے ہریانہ کی سنگھو سرحد سے ہریانہ کی طرف تقریباً پانچ فٹ اونچی اور 100 فٹ کی دیوار بنائی ہے۔ یہ دیوار کسانوں کے ذریعہ بنائی گئی ہے جس کے بارے میں وہ کہتے ہیں کہ یہ واحد انتباہ ہے۔ اگر حکومت نے ان کی بات نہ مانی تو وہ جلد ہی کمرے بنانے اور خود شاہراہ پر رہنے کے انتظامات کریں گے نیز ان کا کہنا ہے کہ لنگر ہال کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔
کسانوں کا کہنا ہے کہ جب تک کسانوں کے مطالبات پورے نہیں کیے جاتے ہیں اس وقت تک کسان یہاں سے کہیں نہیں جانے والے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ کسان اپنی تیاری میں مسلسل اضافہ کررہے ہیں۔
کسانوں نے سیمنٹ کے ساتھ دیوار بناکر واضح کردیا کہ اگر یہاں کئی مہینوں تک تحریک چلانی پڑتی ہے تو اس کے لیے کسان بھی پوری طرح تیار ہیں۔
کاشتکار علیٰحدہ علیٰحدہ منصوبہ بندی کرکے لمبی تحریک کی تیاری کررہے ہیں، اسی لیے کاشتکاروں نے مرکزی شاہراہ پر دیواریں تعمیر کرنا شروع کردی ہیں اور اب ان کا کہنا ہے کہ وہ جلد ہی یہاں کمرے اور لنگر ہال تعمیر کریں گے تاکہ وہ زیادہ دنوں تک چل سکے۔