ETV Bharat / state

کسان برہم، نوئیڈا اتھارٹی کی بورڈ میٹنگ نہیں ہونے دینے کا اعلان

بھارتیہ کسان پریشد کے صدر سکھ ویر پہلوان نے کہا کہ نوئیڈا اتھارٹی ایک طویل عرصے سے کسانوں کو یقین دہانی کراتی رہی ہے، لیکن ان کے مطالبات ابھی تک پورے نہیں ہوئے ہیں۔ اب کسان اپنے مطالبات پورے ہونے کے بعد ہی تحریک ختم کریں گے۔

author img

By

Published : Sep 23, 2021, 10:55 PM IST

کسان برہم، نوئیڈا اتھارٹی کی بورڈ میٹنگ نہیں ہونے دینے کا اعلان

اتر پردیش کے نوئیڈا اتھارٹی کے خلاف کسانوں کا احتجاج دن بدن بڑھتا جا رہا ہے۔ جمعرات کے روز کسانوں نے نوئیڈا کے سیکٹر 5 میں واقع ہرولا بارات گھر میں منعقدہ پنچایت میں اتھارٹی کے رویہ پر ناراضگی کا اظہار کیا۔ پنچایت میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ کسان جمعہ کو نوئیڈا اتھارٹی میں بورڈ میٹنگ نہیں ہونے دیں گے، جب تک کہ ان کے مطالبات سے متعلق تجاویز کو بورڈ میٹنگ میں شامل نہ کیا جائے تب تک بورڈ میٹنگ نہیں ہونے دیں گے۔

بھارتیہ کسان پریشد کے صدر سکھ ویر پہلوان نے کہاکہ نوئیڈا اتھارٹی ایک طویل عرصے سے کسانوں کو یقین دہانی کراتی رہی ہے، لیکن ان کے مطالبات ابھی تک پورے نہیں ہوئے ہیں۔ اب کسان اپنے مطالبات پورے ہونے کے بعد ہی تحریک ختم کریں گے۔

کسان جمعہ کو نوئیڈا اتھارٹی کی بورڈ میٹنگ بھی نہیں ہونے دیں گے، جب تک کسانوں کے مطالبات اس میں شامل نہیں ہوں گے۔ اس کے لیے کسان نوئیڈا اتھارٹی کا گھیراؤ کریں گے اور پہیہ جام کریں گے۔ اس مظاہرے میں نوجوانوں اور خواتین کی بڑی تعداد بھی شرکت کرے گی۔ نوئیڈا کے تمام 81 دیہات کے کسان احتجاج میں حصہ لے رہے ہیں اور یہ مظاہرہ تاریخی ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.