ڈوڈہ (جموں و کشمیر): عام آدمی پارٹی نے ڈوڈہ میں کامیابی حاصل کرکے جیت کی شروعات کی۔ مہراج ملک نے اپنے حریف کو تقریباً 4500 ووٹوں سے ہراکر سب کو حیران کر دیا۔ ڈوڈا سیٹ سے عام آدمی پارٹی کے امیدوار مہراج ملک نے بی جے پی کے گجے سنگھ رانا کو شکست دی ہے۔
डोडा से आम आदमी पार्टी के उम्मीदवार मेहराज मलिक द्वारा बीजेपी को हराकर शानदार जीत हासिल करने के लिए बहुत बहुत बधाई। आप बहुत अच्छा चुनाव लड़े।
— Arvind Kejriwal (@ArvindKejriwal) October 8, 2024
पांचवें राज्य में MLA बनने पर पूरी आम आदमी पार्टी को बधाई।
جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ جہاں نیشنل کانفرنس اور کانگریس کے اتحاد کو اکثریت ملتی نظر آرہی ہے وہیں عام آدمی پارٹی کے لیے بھی ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے۔ آپ نے یہاں پر اپنی جیت درج کروائی ہے۔ ڈوڈا سیٹ سے عام آدمی پارٹی کے امیدوار مہراج ملک نے بی جے پی کے گجے سنگھ رانا کو تقریباً 4500 ووٹوں سے شکست دےکر سب کو حیران کردیا۔
آپ کو بتا دیں کہ جموں و کشمیر کی 90 اسمبلی سیٹوں پر تین مرحلوں میں ووٹنگ ہوئی۔ یہاں پہلے مرحلے کے تحت 18 ستمبر، دوسرے مرحلے میں 25 ستمبر اور تیسرے مرحلے کے تحت یکم اکتوبر کو ووٹنگ ہوئی تھی۔ تینوں مرحلوں میں مجموعی طور پر 63.45 فیصد ووٹنگ ہوئی۔ اس بار نیشنل کانفرنس اور کانگریس نے اتحاد میں الیکشن لڑا، جب کہ محبوبہ مفتی کی پی ڈی پی اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اس انتخابات میں تنہا لڑی ہے۔
مہراج ملک کی جیت سے عام آدمی پارٹی کے کارکنان بہت خوش ہیں۔ دہلی کے سابق وزیر اعلیٰ اور پارٹی کنوینر اروند کیجریوال نے ڈوڈہ سیٹ جیتنے پر مہراج ملک کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا، 'بی جے پی کو شکست دے کر شاندار جیت حاصل کرنے پر ڈوڈہ سے عام آدمی پارٹی کے امیدوار مہراج ملک کو بہت بہت مبارکباد۔ آپ نے بہت اچھے طریقے سے الیکشن لڑا۔ پانچویں ریاست میں ایم ایل اے بننے پر پوری عام آدمی پارٹی کو مبارکباد۔ جموں و کشمیر میں عام آدمی پارٹی کے امیدوار مہراج ملک کی شاندار جیت سے پارٹی کارکنان بھی بہت خوش ہیں۔