اس سلسلے میں کسان رہنما سلطان ناگر نے کہا کہ 28 مئی کو کسانوں کے خلاف آئے ہائی کورٹ کے آرڈر سے علاقائی کسانوں میں غم و غصہ پایا جاتا ہے پھر بھی خطے کے کسان 64.7 فیصد کی لڑائی مضبوطی کے ساتھ لڑیں گے۔
اس اجلاس میں فیصلہ لیا گیا کہ آنے والے یکم جولائی کو علاقائی کاشتکار ایک بڑی مہا پنچایت کے انعقاد کے بعد روڈ میپ تیار کریں گے۔
اس سلسلے میں کسان رہنما جتن پردھان نے کہا کہ جلد ہی گاؤں میں جاکر کسانوں کو آگاہ کیا جائے گا اور اس میں ایک بڑی تحریک کا خاکہ پیش کیا جائے گا۔
اس موقع پر راجیندر پردھان ،شفیق قریشی، مہر بان خان ،رامویر بابوجی ، جگی پہلواں ، رمیش کاسنا ، دھنیرم ماسٹر ، سلطان ناگر ،سبارم مہکر نگر ، چھوٹو پردھان ، پرتاپ سالار پور ، راجندر ناگر ، رام سنگھ نیتاجیوغیرہ موجود تھے۔