ETV Bharat / state

Ghazipur Border: ملکھا سنگھ کی یاد میں میراتھن کا اہتمام - فلائنگ سکھ' ملھا سنگھ

زرعی قوانین کے خلاف غازی پور بارڈر پر احتجاج کر رہے کسانوں نے 'فلائنگ سکھ' ملکھا سنگھ کی یاد میں یوپی گیٹ پر میراتھن کا انعقاد کیا۔

Ghazipur border: ملکھا سنگھ کی یاد میں میراتھن کا اہتمام

author img

By

Published : Jul 4, 2021, 12:17 PM IST

زرعی قوانین کے خلاف غازی پور کی سرحد (Ghazipur border) پر بیٹھے کسانوں نے فلائنگ سکھ ملکھا سنگھ (milkha singh) کی یاد میں یوپی گیٹ پر میراتھن کا انعقاد کیا۔ اس میراتھن میں بھارتی کسان یونین کے ترجمان راکیش ٹکیٹ اور سنیوکت کسان مورچہ کے عہدیداروں نے حصہ لیا۔ راکیش ٹکیت نے کہا کہ 'آج ہم ملکھا سنگھ کی یاد میں دوڑ رہے ہیں۔

Ghazipur border: ملکھا سنگھ کی یاد میں میراتھن کا اہتمام

سنیوکت کسان مورچہ (Samyukt Kisan Morcha) نے اس دوڑ کا نام 'کسان مزدور میراتھن رن' رکھا۔ کسانوں نے اس دوڑ کا آغاز غازی پور بارڈر سے کیا اور اس کے آس پاس ہی دوڑ لگا کر غازی پور بارڈر پر ختم کیا۔

بھارتیہ کسان یونین کے قومی ترجمان راکیش ٹکیت نے کہا کہ 'یوپی گیٹ پر آج ملک کے فلائنگ سکھ ملکھا سنگھ کو کسانوں نے یاد کیا ہے۔ صرف یہی نہیں ملک بھر کے کسانوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ان کی یاد میں دوڑ لگائیں۔

ملکھا سنگھ ملک کے مشہور سپرنٹر تھے۔ جسے دنیا 'فلائنگ سکھ' کے نام سے جانتی ہے۔ ملھا سنگھ کی 90 برس کی عمر میں گزشتہ 18 جون کو انتقال ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں: اب تحریک کا مرکز غازی پور بارڈر بن گیا

ہم آپ کو بتادیں کہ مرکزی حکومت کے ذریعہ منظور کیے گئے تینوں زرعی قوانین کے خلاف کسان گذشتہ سات ماہ سے غازی پور کی سرحد پر دھرنا دے رہے ہیں۔ اس دوران وہ بہت سارے پروگرام کرتے رہتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.