ETV Bharat / state

'کسان، سرحد پر تعینات فوجی کی طرح ملک کا سپاہی ہے'

ریاست ہریانہ کے ضلع نوح میں راشٹروادی یوا کسان سنگھٹن کے زیر اہتمام بڑوا گاؤں میں 'کسان سمواد' پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

'Farmer is a soldier of the country like a soldier stationed on the border'
'کسان، سرحد پر تعینات فوجی کی طرح ملک کا سپاہی ہے'
author img

By

Published : Sep 16, 2020, 7:35 PM IST

کسان سمواد پروگرام میں تنظیم کی جانب سے رکن الدین کو ضلع صدر کے لئے منتخب کیا گیا۔ کسانوں سے خطاب کرتے ہوئے تنظیم کے قومی صدر راہل دویدی نے کہا کہ حکومت ہریانہ کسانوں کے مفاد کے لئے بہت سی اسکیموں پر کام کر رہی ہے۔

'کسان، سرحد پر تعینات فوجی کی طرح ملک کا سپاہی ہے'

کسان بھی سرحد پر تعینات ایک فوجی کی طرح ملک کے لئے خدمات انجام دیتا ہے۔ ریاستی صدر رنبیر چھکارا نے کہا کہ اسمبلی میں منظور کیے گئے تینوں آرڈیننس کسانوں کے مفاد میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کسان بھائیوں کو اپوزیشن کے بہکاوے میں نہیں آنا چاہیے۔ کسانوں کے ساتھ پیش آنے والے ہریانہ کے پیپلی واقعہ کے بارے میں صحافیوں کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ نا تو کسان کی غلطی ہے نا ہی حکومت کی اور نا انتظامیہ کی بلکہ ذمہ دار اپوزیشن ہے۔ اپوزیشن نے ہی کسانوں کو گمراہ کیا تھا اور کسانوں کے ساتھ جو ہوا وہ کافی تکلیف دہ تھا۔

حالانکہ کسانوں کے ساتھ ہوئے اس ظلم پر اپوزیشن کا صاف کہنا ہے کہ حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے کسان سڑکوں پر اترے اور حکومت نے ان کے مطالبات کو نظر انداز کرتے ہوئے ان پر لاٹھیاں برسا دیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.