اس میں ان لوگوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی جو کسی انجان کو سڑک سے اٹھا کر ہسپتال پہنچائے گا۔
اس موقع پر دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ ہماری حکومت دہلی کے ہر ایک انسان کی قیمت جانتی ہے اسی لیے ہم اپنے فنڈ سے ان تمام لوگوں کے علاج کا خرچ اٹھائے گی جو کسی بھی حادثہ کا شکار ہوئے ہیں۔
اس اسکیم کے تحت تقریباً تین ہزار لوگوں کی جان بچائی جاچکی ہے جبکہ کیجریوال نے کہا کہ ان کے علاج کے لیے چاہے کتنا بھی خرچہ ہو دہلی حکومت اس اسکیم کو بند کرنے یا میعاد مقرر نہیں کرے گی۔
![حوصلہ افزائی کے لیے 'فرشتہ دہلی' کے نام سے اسکیم لانچ](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/dl-cd-01-farishtedillikelaunching-avb-7200880_07102019170502_0710f_1570448102_838.jpg)
وزیرصحت ستیندر جین نے بتایا کہ اگر کوئی شخص پہلے کسی چھوٹے ہسپتال میں بھرتی ہوتا ہے اور بعد میں اسے کسی دیگر ہسپتال میں 72 گھنٹے کے اندر داخل کرایا جاتا ہے تو بھی دونوں ہسپتالز کا خرچ دہلی حکومت ہی برداشت کرے گی۔
![زخمیوں کو ہسپتال پہنچانے والے فرشتہ صفت لوگ](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/dl-cd-01-farishtedillikelaunching-avb-7200880_07102019170502_0710f_1570448102_204.jpg)
حالانکہ حکومت کا یہ دعویٰ ہے کہ اس سے قبل یہ دیکھا گیا ہے کہ سڑک پر لوگ تڑپتے رہتے ہیں لیکن ان کی مدد کے لیے کوئی آگے نہیں آتا۔
![حوصلہ افزائی کے لیے 'فرشتہ دہلی' کے نام سے اسکیم لانچ](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/dl-cd-01-farishtedillikelaunching-avb-7200880_07102019170502_0710f_1570448102_33.jpg)
حکومت نے کہا کہ ایسا اس لیے بھی ہوتا تھا کہ لوگ مدد کرنے جاتے تھے لیکن پولیس کے ذریعے انہیں ہی پریشان کیا جاتا تھا اس لیے لوگوں نے مدد کرنا ہی چھوڑ دیا تھا۔