پولیس نے اس میں 40 افراد کو حراست میں لیا ہے، حراست میں لیے گئے افراد کے اہلخانہ پولیس ہیڈ کوارٹرز پر جمع ہوئے ہیں، اور سبھی کو رہا کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔
آئی ٹی او میں پولیس ہیڈ کوارٹر کے باہر حراست میں لیے گئے افراد کے اہلخانہ کی ایک بڑی تعداد موجود ہے۔ اور پولیس کے خلاف نعرے بازی کررہے ہیں، اور وہ مطالبہ کررہے ہیں کہ دریا گنج سے حراست میں لیے گئے لوگوں کو فورا رہا کیا جائے۔
واضح رہے کہ دریا گنج میں پرامن مظاہرہ پرتشدد رخ اختیار کرلیا جس میں 45 افراد زخمی ہوگئے، سبھی کو علاج کے لیے لوک نائیک جے پرکاش ہسپتال میں داخل کیا گیا وہیں دہلی پولیس نے 40 افراد کو حراست میں لیا ہے۔جس کے بعد لوگوں میں کافی غصہ پایا جارہا ہےوہیں لوگ سبھی افراد کو رہا کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔