ETV Bharat / state

یہ گھر کا معاملہ ہے! بی جے پی رکن اسمبلی بیٹے کے خلاف مہم نہیں چلائیں گے

ہماچل پردیش کی بی جے پی حکومت میں وزیرتوانائی انل شرما کے بیٹے آشرے شرما کو منڈی پارلیمانی حلقے سے کانگریس نے ٹکٹ دیا ہے۔

anil sharma
author img

By

Published : Mar 30, 2019, 7:16 PM IST

منڈی پارلیمانی حلقے میں واقع ایک اسمبلی حلقے سے انل شرما بی جے پی کے رکن اسمبلی ہیں لہذا اس بات کی توقع کی جا رہی تھی کہ وہ بی جے پی کے امیدوار اور موجودہ رکن پارلیمنٹ رام سوروپ کے لیے کانگریس کے امیدوار آشرے شرما کے خلاف انتخابی مہم چلائیں گے۔

انل شرما نے کہا کہ اس بابت میں نے پہلے ہی پارٹی اعلیٰ کمان کو بتا دیا تھا کہ اگر آشرے شرما کو کانگریس نے ٹکٹ دیا تو وہ ان کے خلاف انتخابی مہم نہیں چلائیں گے۔

اس بابت بی جے پی کے ریاستی صدر ستپال سنگھ ستّی سے سوال پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ میڈیا اس معاملے پر اتنا زور کیوں دے رہا ہے۔ یہ ان کا گھریلو معاملہ ہے۔

علاوہ ازیں انل شرما نے یہ واضح کر دیا کہ وہ منڈی پارلیمانی حلقے کے علاوہ سب جگہ پارٹی کے لیے انتخابی مہم میں حصہ لیں گے۔

واضح رہے کہ انل شرما کے بیٹے نے بی جے پی سے منڈی پارلیمانی حلقے سے ٹکٹ مانگی تھی مگر بی جے پی نے موجودہ رکن پارلیمنٹ رام سوروپ کو ہی ترجیح دی۔

جس کے بعد آشرے شرما اپنے دادا سکھ رام کے ساتھ 25 مارچ کو دوبارہ کانگریس میں شامل ہو گئے اور کانگریس نے انہیں منڈی سے اپنا امیدوار بنایا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ انل شرما ویربھدر کی سربراہی والی کانگریس حکومت میں 1993 اور 2012 میں وزیرتوانائی تھے لیکن وہ اپنے والد کے ساتھ 2017 میں عین اسمبلی انتخابات سے قبل بی جے پی میں شامل ہوئے تھے جبکہ سکھ رام نرسمہا راو حکومت میں مرکزی وزیر تھے۔

Intro:Body:

News

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.