دہلی پولیس نے ایک فرضی بین الاقوامی کال سینٹر کا پردہ فاش کرتے ہوئے 82 افراد کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔
ضلع شاہدرہ میں ایک پولیس آفیسر نے جمعہ کے روز کہا ہے کہ فرضی بین الاقوامی کال سنٹر بناکر لوگوں کو دھوکہ دینے والے گروہ کے 82 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ یہ لوگ آمیزون سے متعلق مسائل حل کرنے کے نام پر لوگوں کو دھوکہ دیتے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: کیجریوال حکومت نے ضرورت سے 4 گنا زیادہ آکسیجن کا مطالبہ کیا تھا
انہوں نے بتایا کہ ان کے پاس سے 64 لاکھ روپے نقد، 93 لیپ ٹاپ، دو ایس یو وی اور چار کمپیوٹر قبضے میں لئے گئے ہیں۔