ETV Bharat / state

لقمان کی بے رحمانہ پٹائی کا معاملہ، فیکٹ فائنڈنگ ٹیم میوات پہنچی

ریاست ہریانہ کے میوات کے نوجوان لقمان کے ساتھ کیے گیے بے رحمانہ تشدد کے معاملہ میں آج فیکٹ فائنڈنگ ٹیم میوات پہنچی ہے۔

fact finding team arrived mewat
فیکٹ فائنڈنگ ٹیم میوات پہنچی
author img

By

Published : Aug 6, 2020, 10:15 PM IST

ریاست ہریانہ کے ضلع گروگرام میں شدت پسندوں نے میوات کے لقمان نامی نوجوان کے ساتھ بے رحمانہ طریقے سے مار پیٹ کی تھی۔

دیکھیں ویڈیو

لقمان نوح ضلع کے گھاسیڑا گاؤں کے رہائشی ہیں۔ وہ میٹ لیکر عموماً گروگرام اور دہلی جاتے رہتے تھے۔ لیکن عید الاضحیٰ سے ٹھیک پہلے لقمان کے ساتھ یہ واردات انجام دی گئی۔

اس معاملے میں میڈیا میں مسلسل خبریں شائع ہونے کے بعد دو ملزمین کو گرفتار کیا گیا۔ اس معاملے کی جانچ پڑتال کرنے نوح میوات میں فیکٹ فائنڈنگ ٹیم پہنچی ہے۔

ای ٹی وی بھارت نے اس وفد سے بات چیت کی۔ ٹیم میں شامل آر ٹی آئی کارکن سلیم بیگ نے بتایا کہ، 'قانون، حکومت اور پولس گویا سب پر لرزہ طاری ہے۔ پولس کی موجودگی میں اس طرح کی بےرحمانہ واردات انجام دی جاتی ہے اور پولس تماشائی بنی رہتی ہے۔'

وفد میں شامل تھان سنگھ جوش نے مظلوم نوجوان کیلئے مناسب معاوضہ کا مطالبہ کیا۔

فیکٹ فائنڈنگ ٹیم میں آر ٹی آئی کارکن سلیم بیگ، انٹر نشنل سکھ کونسل کی سربراہ تریویندر کور خالسہ، ایچ آر خان وکیل سپریم کورٹ۔ راکھی- دہلی، تھان سنگھ جوش، صدر اکھل بھارتی انتودئے سنستھان شامل تھے۔

مزید پڑھیں:

گروگرام ماب لنچنگ: جمعیت علما نے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا

یہ ٹیم گھاسیڑا گاؤں پہنچ کر متاثرہ خاندان سے ملاقات کر رہی ہے اور جائے واردات سمیت تمام چیزوں کا جائزہ لیکر اقلیتی کمیشن سمیت مختلف کمیشن کو اپنی رپورٹ جمع کرے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.