ETV Bharat / state

مودی کے لیے حقائق بے معنی: کانگریس - جنگی جہاز

کانگریس پارٹی نے وزیراعظم نریندر مودی کے الزامات کو مسترد کر دیا، جس میں انہوں نے سابق وزیراعظم راجیو گاندھی پر جنگی جہاز کو 'ذاتی ٹیکسی' کے طور پر استعمال کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔

pawan
author img

By

Published : May 9, 2019, 5:12 PM IST

کانگریس کے ترجمان پون کھیرا نے کہا کہ'راجیو گاندھی سرکاری دورے پر تھے اور وہ چھٹیوں پر نہیں تھے لیکن وزیراعظم نریندر مودی کے لیے حقائق کوئی معنی نہیں رکھتے ہیں۔'

انہوں نے کہا کہ'سبکدوش بھارتی بحریہ کے وائس ایڈمیرل ونود پسریچا نے وضاحت پیش کی تھی کہ اس وقت کے وزیراعظم راجیو گاندھی جنگی جہاز آئی این ایس وراٹ پر سرکاری دورے پر تھے۔'

کانگریس کے ترجمان نے این ڈی اے حکومت پر سخت نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ'وزیراعظم کے پاس عوام کو بتانے کے لیے کوئی کام نہیں ہے۔ مودی حکومت اپنی ناکامی کی بنیاد پر ووٹ مانگ رہی ہے۔ اس کی مثال پلوامہ حملہ ہے جو داخلی سکیورٹی کی ناکامی کے سبب ہوا تھا۔'

کانگریس کے ترجمان پون کھیرا نے کہا کہ'یہ بھی ممکن ہے کہ بی جے پی محسوس کرتی ہو کہ آنجہانی وزیراعظم راجیو گاندھی ہی نوٹ بندی، رفائل اور بے روزگاری کے لیے ذمہ دار ہیں۔'

انہوں نے کہا کہ'یہ ہماری تہذیب نہیں ہے کہ ہم ان لوگوں کے بارے میں منفی بات کریں جو اب دنیا میں نہیں ہے لیکن وہ بوفورس پر مباحثہ کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے ہم تیار ہیں۔'

اٹل بہاری واجپئی کی حکومت نے سنہ 2003 میں ایڈیشنل سولیسیٹر جنرل مکل روہتگی کے ذریعے ہائی کورٹ میں یہ واضح کیا تھا کہ راجیو گاندھی کے بوفورس میں شامل ہونے کے تعلق سے کوئی بھی ثبوت نہیں ہے۔'

انہوں نے کہا کہ'ہم بوفورس اور آئی این ایس وراٹ پر جواب دے رہے ہیں لیکن مودی حکومت نوٹ بندی اور کسانوں کے تعلق سے کچھ بھی بات کرنے کو تیار نہیں ہے۔'

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.