چینی سوشل نیٹ ورکنگ ایپ ٹک ٹاک کو ٹکر دینے کے لیے فیس بک انسٹاگرام ریل ایپ کو امریکہ سمیت 50 سے زیادہ ملکوں میں لانچ کرے گا۔
قومی نشریاتی کمپنی (این بی سی ) کے ذرائع نے جمعرات کو بتایاکہ یہ ایپ اگست میں امریکہ میں بھی لانچ ہوسکتی ہے۔
انسٹاگرام ریل ٹک ٹاک کی طرح فیس بک کی ایپ ہے جس میں 15 سیکنڈ کے ویڈیو اپ لوڈ کیے جاسکتے ہیں۔ اس کے کئی فیچر ٹک ٹاک سے ملتے جلتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جیو صارفین کی تعداد میں اضافہ
حال ہی میں حکومت ہند نے سکیورٹی کا حوالہ دیتے ہوئے ٹک ٹاک سمیت 59 چینی ایپ پر پابندی لگادی تھی۔ اس کے کچھ دن بعد فیس بک نے بھارت میں انسٹاگرام ریل ایپ لانچ کردیا۔
حالانکہ امریکہ میں بھی ٹک ٹاک کی سکیورٹی پر سوالیہ نشان لگے ہیں اور ٹرمپ حکومت اس پر پابندی لگانے کے بارے میں غور خوض کررہی ہے۔
اس سے قبل یہ ایپ برازیل، فرانس، جرمنی میں لانچ ہوچکی ہے۔