ETV Bharat / state

S Jaishankar Visit Russia وزیر خارجہ ایس جے شنکر روس کے دو روزہ دورے پر - جے شنکر کا ماسکو دورہ

وزیر خارجہ ایس جے شنکر آج سے روس کے دو روزہ سرکاری دورے پر جا رہے ہیں۔ جے شنکر دورے کے دوران روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے ملاقات کریں گے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے کہا کہ 'ملاقاتوں کے دوران مختلف شعبوں میں دو طرفہ اقتصادی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔' S Jaishankars Two Day Russia Visit

وزیر خارجہ ایس جئے شنکر روس کے دو روزہ دورے پر

author img

By

Published : Nov 7, 2022, 1:34 PM IST

نئی دہلی: وزیر خارجہ ایس جے شنکر پیر سے روس کے دو روزہ سرکاری دورے پر جا رہے ہیں۔ ڈاکٹر جے شنکر اپنے دورے کے دوران روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے ملاقات کریں گے اور توقع ہے کہ وہ دو طرفہ امور کے ساتھ مختلف علاقائی اور بین الاقوامی ترقی کے معاملات پر بات چیت کریں گے۔ وزارت خارجہ نے کہا کہ ڈاکٹر جے شنکر نے روسی فیڈریشن کے نائب وزیر اعظم اور صنعت و تجارت کے وزیر ڈینس مانٹوروف، تجارت، اقتصادی، سائنسی، تکنیکی اور ثقافتی تعاون پر ہندوستان۔ روس بین الحکومتی کمیشن (آئی آر آئی جی سی۔ ٹی ای سی) کے لئے ا ن کے اہل سے بھی ملاقات کریں گے۔ S Jaishankar to Meet Sergey Lavrov

وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے کہا کہ ملاقاتوں کے دوران مختلف شعبوں میں دو طرفہ اقتصادی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ڈاکٹر جے شنکر کا دورہ دونوں فریقوں کے درمیان باقاعدہ اعلیٰ سطحی بات چیت کے سلسلے میں ہے۔ اس سے قبل ڈاکٹر جے شنکر نے جولائی 2021 میں روس کا دورہ کیا تھا اور اس کے بعد اس سال اپریل میں روسی وزیر خارجہ لاوروف کا دورہ ہندوستان ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Jaishankar to visit Moscow وزیر خارجہ ایس جے شنکر اگلے ماہ روس کا دورہ کریں گے

واضح رہے کہ ایس جے شنکر ایک ایسے وقت میں روس کا دورہ کر رہے ہیں جب روس اور یوکرین کے درمیان جوہری ہتھیاروں کے استعمال کی دھمکی عروج پر ہے۔ روس اور یوکرین نے گزشتہ چند دنوں سے ایٹم بم کے استعمال کے بارے میں وقتاً فوقتاً وارننگ بھی دے چکا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.