ETV Bharat / state

Security Arrangements in Delhi: یوم جمہوریہ کے پیش نظر دہلی میں سکیورٹی کے وسیع انتظامات - اردو نیوز دہلی

دہلی پولیس Delhi Police کمشنر راکیش استھانہ نے اتوار کےروز حفاظتی تیاریوں کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ یوم جمہوریہ کی تقریبات Republic Day Celebrations کے پیش نظر زمین سے آسمان تک ناقابل تسخیرسیکورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔ Security Arrangements in Delhi for republic day

یوم جمہوریہ کے پیش نظر دہلی میں سکیورٹی کے وسیع انتظامات

author img

By

Published : Jan 23, 2022, 9:59 PM IST

دہلی پولیس کے 27,723 اہلکاروں اور افسران کو تعینات کیا گیا ہے۔ ان میں 71 پولیس کمشنرز، 213 اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس اور 753 انسپکٹرز شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دہلی پولیس کے کمانڈوز کے علاوہ مرکزی نیم فوجی دستوں کی 65 کمپنیاں Companies of Central Forces دہلی پولیس کی مدد کے لیے تعینات کی گئی ہیں۔

استھانہ نے بتایا کہ دہشت گردوں کے نشانے پر ہمیشہ سے رہی راجدھانی کی حفاظت کے لیے دہلی پولس پہلے ہی حفاظت کے لیے 26 نکات کو ذہن میں رکھتے ہوئے احتیاط برت رہی ہے۔

دارالحکومت میں داخلی اور خارجی راستے Entrances and Exits to The Capital گزشتہ 15 دنوں سے بند ہیں اور گاڑیوں کی مسلسل چیکنگ کی جارہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دہلی پولیس گزشتہ دو ماہ سے ایک خصوصی جانچ آپریشن Special Testing Operation چلا رہی ہے۔ اس کے تحت کرایہ داروں اور مزدوروں کی تصدیق Verification of Tenants and Laborers کے ساتھ ساتھ ہوٹلوں، لاج اور مسافروں کی تلاشی لی جا رہی ہے۔

پولیس کمشنر نے کہا کہ سینٹرل وسٹا پروجیکٹ کے عہدیداروں کے ساتھ مل کر سیکورٹی کے وسیع انتظامات کئے گئے ہیں۔ سیکیورٹی کے لیے ڈرونز کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ زمین سے آسمان تک سکیورٹی کے ناقابل تسخیر انتظامات کیے گئے ہیں۔

استھانہ نے بتایا کہ پڑوسی ریاستوں کے اعلیٰ پولیس افسران کے ساتھ میٹنگیں کی گئی ہیں اور سیکورٹی کے لئے ضروری انتظامات کئے گئے ہیں تاکہ سیکورٹی انتظامات میں کوئی کوتاہی نہ ہو۔ پڑوسی ریاستوں کے ڈی آئی جی، اے ڈی جی، اے ٹی ایس، سی آئی ڈی کرائم کے عہدیداروں سے میٹنگ کرکے تمام ممکنہ حفاظتی اقدامات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ دارالحکومت میں ڈرون یا ڈرون جیسی چیزوں کے استعمال پر پابندی ہوگی۔ پریڈ کے دوران انڈیا گیٹ، وجے چوک اور راج پتھ اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں ٹریفک پر جزوی پابندیاں عائد کردی گئی ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.