نئی دہلی: دہلی کی پٹیالہ ہاؤس عدالت نے دہلی تشدد معاملے میں جیل میں قید جامعہ یونیورسٹی کی طالبا صفورا زرگر کی عدالتی تحویل میں 25 جون تک توسیع کردی ہے۔ آج صفورا زرگر کی عدالتی تحویل ختم ہونے والی تھی جس کے پیش نظر انہیں عدالت میں پیش کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق صفورا زرگر کو شمال مشرقی دہلی کے ظفرآباد علاقے میں مظاہرین کو بھڑکانے کے الزام میں دہلی پولیس نے 11 اپریل کو گرفتار کیا تھا۔ پولیس کے مطابق 22 فروری کی درمیانی شب خواتین شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف ظفرآباد میٹرو اسٹیشن کے نیچے بیٹھ گئیں تھیں۔
پولیس کے مطابق صفورا زرگر اس دوران ایک ہجوم کے ساتھ جعفرآباد میٹرو اسٹیشن پہنچیں اور تشدد کی سازش کیں۔ اس کے بعد شمال مشرقی ضلع میں کئی روز تک تشدد کا سلسلہ جاری رہا ، جس میں کم از کم 53 افراد ہلاک اور دو سو سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔
واضح رہے کہ صفورا زرگر جامعہ کوآرڈینیشن کمیٹی کی میڈیا انچارج تھیں۔