دہلی: ریاست ہریانہ کے نوح ضلع میں ہوئے فرقہ وارانہ تشدد کے بعد جہاں مسلم نوجوانوں کی گرفتاریاں عمل میں آ رہی ہیں۔ وہیں مسلمانوں کے گھروں پر بھی بلڈوزرز کے ذریعے کارروائی کر ایک خاص طبقے کے لوگوں میں خوف پیدا کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ ایسے میں ملی تنظیمیں وقتا فوقتا نوح کا دورہ کرنے پہنچ رہی ہیں۔ ایسے ہی ایک وفد شفیع مدنی کی قیادت میں نوح کا دورہ کرکے لوٹا ہے۔
ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے شفیع مدنی سے خاص بات چیت کی ہے۔ آئیے جانتے ہیں کہ انہوں نے کہا کچھ دیکھا۔ شفیع مدنی کا تعلق گجرات سے ہے وہ بطور سیکریٹری جماعت اسلامی ہند نوح کا دورہ کرنے پہنچے تھے۔ ای ٹی وی بھارت کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے شفیع مدنی نے کہا کہ نوح میں حالات ٹھیک نہیں ہیں، نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد کو پولیس نے اپنی حراست میں لیا ہوا ہے، لوگوں کے گھروں اور دکانوں کو بلڈوزر کے ذریعے زمین دوز کیا جا رہا ہے، لوگوں کے پاس کھانے پینے کے لیے بھی کوئی انتظام نہیں ہے۔
مزید پڑھیں: تین منزلہ ہوٹل پر چلا بلڈوزر، نوح تشدد کے دوران ہوٹل کی چھت سے پتھر پھینکنے کا الزام
شفیع مدنی نے کہا کہ لوگوں میں خوف و ہراس کا ماحول ہے، وشو ہندو پریشد کے مطابق تشدد، نوح کے لوگوں نے کیا ہے اس پر آپ کی کیا رائے ہے؟ اس سوال کے جواب میں شفیع مدنی نے کہا کہ کیا جل ابھیشیک کرنے کا پلاننگ نوح میں رہ رہے مسلمانوں نے کی تھی اگر یہ یاترا نہیں نکلتی تو کیا مسلمان کہیں جاکر حملہ کرنے والے تھے، کیا انٹلی جنس ادارے کے پاس ایسے کوئی خبر تھی؟ میں نے تو ابھی تک کوئی بھی ایسی خبر نہیں دیکھی جس میں یہ دکھایا گیا ہو کہ مسلمانوں نے حملہ کیا ہے۔
مزید پڑھیں: چوتھے روز نوح میں بلڈوزر کاروائی پر ہائی کورٹ کی روک
انہوں نے کہا اس سب کی ذمہ دار نفرتی تقاریر تھی جو اس یاترا سے پہلے سے ہی کی جا رہی تھی اور مونو مانیسر جیسے ملزمان جنہیں اب تک گرفتار نہیں کیا گیا اور سب سے زیادہ ذمہ داری پولیس انتظامیہ کی تھی جنہوں نے وقت رہتے کارروائی نہیں کی اور اب معصوم اور بے گناہوں کے گھروں پر بلڈوزر کی کارروائی کروا کر اپنی خامیوں کو چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں۔