ETV Bharat / state

Civil Services Exams جامعہ سے سول سروسز کی تربیت حاصل کرکے کامیاب ہونے والی دیویانشی سے خاص بات چیت - سول سروسز میں کامیاب ہونے والی

ریاست ہریانہ کے کیتھل شہر کی رہنے والی دیویانشی نے جامعہ ملیہ اسلامیہ کے رہائشی کوچنگ اکیڈمی سے تربیت حاصل کر کے یونین پبلک سروس کمیشن 2022 کے امتحانات میں 95واں مقام حاصل کیا ہے۔ ای ٹی وی بھارت کے نمائندے محمد راحم سے بات کرتے ہوئے دیویانشی سنگلا نے بتایا کہ انہیں یہ کامیابی پہلی بار میں ہی نہیں ملی بلکہ اس کے لیے انہیں 3 بار یو پی ایس کے امتحانات سے گزرنا پڑا۔ اس سے قبل دو بار میں انہیں ناکامی ہاتھ لگی تھی۔

Civil Services Exams
Civil Services Exams
author img

By

Published : May 25, 2023, 3:13 PM IST

جامعہ سے سول سروسز کی تربیت حاصل کرکے کامیاب ہونے والی دیویانشی سے خاص بات چیت

نئی دہلی: یونین پبلک سروس کمیشن 2022 کے امتحانات میں 95واں مقام حاصل کرنے والی دیویانشی بتاتی ہیں کہ جب انہوں نے دوسری بار کوشش کی اور وہ کامیاب نہیں ہو سکی تو انہیں کافی مایوسی ہوئی لیکن دو بار ناکام ہونے کے بعد بھی انہوں نے ہار نہیں مانی اور مسلسل کوششیں کرتی رہیں جس کے بعد اب انہیں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ سول سروسز کے امتحانات میں رواں برس لڑکیوں نے اپنا پرچم لہرایا ہے۔ شروعاتی چاروں پوزیشنز پر اپنا قبضہ جماتے ہوئے لڑکوں کو گزشتہ برس کی طرح ہی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ایسے ہی امیدوار سے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے بات کی۔ دیویانشی سنگلا نے یو پی ایس سی 2022 کے امتحانات میں 95واں رینک حاصل کرکے جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ساتھ ساتھ اپنے والدین کا نام روشن کیا ہے۔

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے محمد راحم سے بات کرتے ہوئے دیویانشی سنگلا نے بتایا کہ انہیں یہ کامیابی پہلی بار میں ہی نہیں ملی بلکہ اس کے لیے انہیں 3 بار یو پی ایس کے امتحانات سے گزر پڑا اس قبل دو بار میں انہیں ناکامی ہاتھ لگی تھی دیویانشی بتاتی ہیں کہ جب انہوں نے دوسری بار کوشش کی اور وہ کامیاب نہیں ہو سکی تو انہیں کافی مایوسی ہوئی لیکن دو بار ناکام ہونے بعد بھی انہوں نے ہار نہیں مانی اور مسلسل کوششیں کرتی رہی جس کے بعد اب انہیں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

دیویانشی کا ریاست ہریانہ سے ہے تعلق
دیویانشی کا تعلق ریاست ہریانہ کے کیتھل شہر سے ہے ہریانہ میں لڑکیوں کے لیے تعلیم حاصل کرنا اتنا آسان نہیں سمجھا جاتا تاہم دیویانشی کو ان کے اہل خانہ نے کافی مدد کی البتہ کسی دوسرے شہر میں اکیلے رہ کر تعلیم حاصل کرنا ان کے اور ان کے اہل خانہ کے لیے بھی کافی مشکل تھا لیکن تمام رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے دیویانشی نے سول سروسز کے امتحانات میں کامیابی حاصل کرکے یہ واضح کر دیا کہ اگر دل میں کچھ کرنے کا جذبہ ہو اور ارادے مضبوط ہوں تو کامیابی ضرور ملتی ہے۔

جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ریسیڈینشل کوچنگ اکیڈمی سے دیویانشی کی تربیت
دیویانشی نے یو پی ایس سی کے امتحانات کی تیاری جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ریسیڈینشل کوچنگ اکیڈمی سے حاصل کی ہے اسی لیے دیویانشی اپنی کامیابی کے لیے جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ریسیڈینشل کوچنگ اکیڈمی کے کردار کو اہم بتاتے ہوئے کہتی ہیں کہ انہیں اس اکیڈمی سے بہت کچھ ملا جس کی وجہ سے آج میں کامیاب ہو سکی ہوں۔ دیویانشی اپنی اس کامیابی سے مطمئن تو ہیں لیکن چونکہ ان کے پاس ابھی موقع ہے اس لیے وہ ایک بار پھر سے یو پی ایس سی امتحانات میں کوشش کرنا چاہتی ہیں اور مزید بہتر رینک حاصل کرنا چاہتی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.